کھیل کےمیدان سے کچھ خبروں کےساتھ حاضرہیں۔۔سب سےپہلے بات کریں گے فٹ بال ورلڈ کپ کی ،،ناظرین ۔۔پرتگال کی عالمی کپ 2026ء کے افتتاحی میچ میں مایوس کن کارکردگی کے بعد کرسٹیانو رونالڈو شدید تنقید کی زد میں ہیں۔41 سالہ رونالڈو جمہوریہ کانگو کے خلاف میچ میں اپنی روایتی فارم دکھانے میں ناکام رہے جس کے بعد ناقدین نے ان کی ٹیم میں شمولیت پر بھی سوالات اٹھانا شروع کر دیے۔اس موقع پر بین الاقوامی میڈیا پر بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی رونالڈو سے متعلق پرانی باتیں ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔ ویرات کوہلی نے 2023ء میں کہا تھا کہ رونالڈو کو وقت سے پہلے ختم قرار دینے والے ماہرین ہر بار غلط ثابت ہوتے ہیں کیونکہ رونالڈو مشکل حالات میں بھی خود کو منوا لیتے ہیں۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق رونالڈو اگرچہ اپنے عروج کے دنوں جیسے نہیں رہے لیکن انہوں نے 26-2025ء سیزن میں النصر کے لیے 30 میچز میں 28 گول کیے۔اسپورٹس ماہرین کے مطابق مسئلہ کرسٹیانو رونالڈو کی صلاحیت کا نہیں بلکہ قومی ٹیم کے ساتھ ان کی ہم آہنگی کا نہ ہونا ہے۔
اور۔۔۔ ارجنٹینا کے معروف فٹبالر لیونیل میسی نے الجزائر کے خلاف شاندار ہیٹ ٹرک کر کے فیفا عالمی کپ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق لیونل میسی 38 سال 357 دن کی عمر میں عالمی کپ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے سینئر ترین کھلاڑی بن گئے ہیں۔میسی نے عالمی کپ 2026ء کے اپنے پہلے میچ میں 3 گول اسکور کیے اور ارجنٹینا کو الجزائر کے خلاف 0-3 سے کامیابی دلائی۔انہوں نے پہلا گول طویل فاصلے سے شاندار شاٹ پر کیا، دوسرا گول ریباؤنڈ پر قریب سے اسکور کیا جبکہ تیسرا گول خوبصورت انفرادی موو کے بعد کیا۔اس کارکردگی کے ساتھ میسی نے پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو کا ریکارڈ توڑ دیا جنہوں نے 2018ء عالمی کپ میں 33 سال کی عمر میں اسپین کے خلاف ہیٹ ٹرک کی تھی۔رپورٹس کے مطابق میسی نے اپنے بین الاقوامی کیریئر کے 200 ویں میچ میں یہ اعزاز حاصل کیا ہے،
**ایک لائن عنوان:** **ایران امریکا امن معاہدہ: پاکستان کے لیے سفارتی فتح یا ایک اور آزمائش؟**
فیفا ورلڈکپ 2026 میں شائقین کی ایک روزہ حاضری کا نیا عالمی ریکارڈ قائم ہوگیا
فیفا ورلڈکپ: کولمبیا نے اُزبکستان کو 1 کے مقابلے میں 3 گول سے ہرا دیا
سینیئر اسپورٹس جرنلسٹ قمر احمد کراچی میں انتقال کرگئے
مہاجرین کی نشستیں بندوق کے زور پر ختم نہیں ہو سکتیں، بلاول بھٹوکا ایکشن کمیٹی سے معاملہ سیاسی انداز میں حل کرنے پر زور
پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درمیان گلگت بلتستان میں حکومت سازی پر اتفاق ہوگیا
انکم ٹیکس ریٹرنز صرف الیکٹرانک ذرائع سے جمع کرانے کی تجویز منظور
افغانستان میں سرکاری ملازمین اور فوجی اہلکاروں کیلئے اسمارٹ فونز کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی
وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ سوئٹزرلینڈ منسوخ: ذرائع
تفصیلی جائزے کےبعد فیصلہ کیا گیا معاہدے پرکسی مخصوص مقام پر ملاقات کے بجائے ورچوئل دستخط کرلیے جائیں۔ترجمان ایرانی وزارت خارجہ