0

فیفا ورلڈ کپ میں United States کی تاریخی فتح، Iran کو سفری رکاوٹوں کا سامنا، جبکہ Pakistan نے ایشین ڈبلز اسکواش چیمپئن شپ میں India کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

فیفا فٹبال ورلڈ کپ کے گروپ ڈی کے میچ میں امریکا نے آسٹریلیا کو 0-2 سے شکست دے دی، میگا ایونٹ کی 96 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ امریکن ٹیم 2 مسلسل میچز جیتنے میں کامیاب ہوئی۔سیٹل میں کھیلے گئے میچ میں امریکی ٹیم کا گیند پر قبضہ 63 فیصد رہا ، اُن کےکھلاڑیوں نے وقفے وقفے سے آسٹریلیا کے گول پر حملے کیے۔ایسے ہی ایک حملے کےنتیجے میں اُن کو برتری گیارہویں منٹ میں ہی مل گئی جب آسٹریلوی کھلاڑی کیمرون برجس نے گیند اپنے ہی جال میں پہنچادی۔اسی ہاف کے آخری لمحات میں ایلکس فری مین نے گول کرکے ٹیم کی برتری 0-2 کردی۔ دوسرے ہاف میں دونوں جانب سے حملے ہوئے ضرور مگر کوئی بھی ٹیم گول نہ کرسکی۔ یوں امریکا نے میچ 0-2 سے جیتا۔ناظرین۔۔ فٹبال ورلڈکپ کی 96 سالہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ امریکا نے ایونٹ کے 2 مسلسل میچز میں فتح حاصل کی۔ امریکی ٹیم فیفا ورلڈکپ 2026 میں مجموعی طور پر 6 پوائنٹس کے ساتھ اپنے گروپ میں سرفہرست ہوگئی اور اگلے مرحلے میں پہنچ گئی۔

دوسری جانب ایران فٹبال ٹیم کی فیفا ورلڈ کپ میچ سے دو روز قبل امریکا جانے کی درخواست مسترد کردی گئی۔ایران فٹبال فیڈریشن کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں شریک ان کی ٹیم پر سفری پابندیاں عائد کی جارہی ہیں ، جس کی فیفا میں شکایت درج کرائیں گے ، پابندیوں کی وجہ سے ٹیم کی تیاریاں متاثر ہورہی ہیں۔ایران فٹبال فیڈریشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انہوں نے منتظمین سے درخواست کی تھی کہ ٹیم کو میچ سے 2 دن پہلے لاس اینجلس جانے کی اجازت دی جائے، جہاں ایران کا دوسرا میچ اتوار کو بیلجیئم سے شیڈولڈ ہے ، لیکن ان کی 2 روز قبل امریکا جانے کی درخواست مسترد کر دی گئی۔ ترجمان نے کہا کہ ٹیم کی تیاریوں کا شیڈول کافی پہلے جمع کرانے اور پیش کی گئی تیکنیکی وجوہات کے باوجود ایک بار پھر منتظمین کی جانب سے پابندیوں کا سامنا ہے۔
اور ایشیئن ڈبلز اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دےکر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔پاکستان کی دونوں ٹیموں نے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا،، سراوک، ملائیشیا کے کوارٹر فائنل مقابلے آج کھیلے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں