اور اب کھیلوں کی خبروں پر ایک نظر۔۔۔
سب سے پہلے بات کریں گے فیفا کپ میں امریکا کی عبرتناک شکست کی ،صدر ٹرمپ کی مداخلت ،دھونس دھاندلی بھی اسے بیلجئم کے ہاتھوں شکست سے نہ بچا سکی ۔۔بیلجیئم نے میزبان امریکا کو ریڈ کارڈ دکھا دیا، ٹرمپ کا ٹرمپ کارڈ اور فیفا کا فیصلہ بھی امریکا کو میچ نہ جتواسکا، بیلجیئم نے امریکا کو ایونٹ سے کک آؤٹ کردیا۔سیٹل میں تماشائیوں سے بھرے اسٹیڈیم میں امریکی فٹ بال ٹیم ہائی مورال اورریڈ کارڈ دکھائے جانے والے کھلاڑی بیلوگن کے ساتھ اُتری تھی
بیلجیئم نے امریکی صدر کی سفارش پر ٹیم کے کھلاڑی بیلوگن کے ریڈ کارڈ کی معطلی کا فیصلہ واپس لئے جانے اور اپنی اپیل مسترد کئے جانے کا بدلہ بھی لے لیا۔
ورلڈ کپ فٹبال کے پری کوارٹر فائنل میں بیلجیئم نے امریکا کو ایک کے مقابلے میں 4 گول سے ہرا دیا، بیلجیئم کے دو گول ڈی کیٹالاری نے کئے، جبکہ تیسرا گول ہنس ویناکن نے 57 ویں منٹ میں اور چوتھا گول انجری ٹائم میں رومیلو لاکاکو نے کیا۔
پابندی ہٹنے کے بعد امریکی فٹبالر بیلوگن نے بھی میچ کھیلا، امریکا کا واحد گول ٹلمین نے بنایا۔بیلجیئم کا کوارٹر فائنل میں اسپین سے مقابلہ ہوگا
اور ۔۔۔پاکستانی کرکٹ لیجنڈ وسیم اکرم نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اپنی موت کی افواہوں پر دلچسپ ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔
وسیم اکرم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک نئی ویڈیو شیئر کی سے جس میں انہوں نے بڑے دلچسپ انداز میں اپنی موت کی خبروں کی تردید کی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ مجھے امید ہے سب لوگ ٹھیک ٹھاک ہیں، میرا آپ لوگوں سے یہ سوال ہے کہ پچھلے کچھ دنوں سے میری موت کے بارے میں سوشل میڈیا پر جعلی افواہیں گردش کر رہی ہیں، اب اگر آپ لوگوں کو آج کے جدید دور میں جعلی خبروں کی سمجھ نہیں ہے تو ہم 60 سال کے بابے کس کھیت کی مولی ہیں لیجنڈری کرکٹر نے کہا کہ ان لوگوں کو 21 توپوں کی سلامی جو سوشل میڈیا پر مجھے میسج کر کے پوچھ رہے ہیں کہ آپ زندہ ہیں