0

فیفا ورلڈ کپ 2026 میں متنازع ریفری فیصلوں پر مصر کا احتجاج، جبکہ ارجنٹینا اور لیونل میسی نئے ریکارڈز کے ساتھ چھائے ہوئے ہیں۔

کھیلوں کی دنیا سے خبروں میں سب سے پہلے بات کریں گے فیفاورلڈکپ جو اب تک خاصامتنازع ہوچکاہے صدرٹرمپ کی کھیل میں مداخلت کےبعد فیفا پر جانبداری ،کھیل سے کھلواڑکےالزامات لگ رہے تھے لیکن اب فیفاکےمیچ ریفریزبھی متازعہ فیصلے کرناشروع ہوگئےہیں ،،فیفا ورلڈ کپ 2026ء میں ارجنٹینا اور مصر کے درمیان سنسنی خیز میچ کے بعد ریفری فرانسوا لیٹیکسیئر کی کارکردگی سوالات کی زد میں آ گئی ہے۔مصری فٹبال فیڈریشن نے متنازع فیصلوں پر فیفا میں باضابطہ احتجاج جمع کروا دیا ہے۔میچ میں مصر نے 2-0 کی برتری حاصل کی تھی تاہم ارجنٹینا نے آخری لمحات میں شاندار واپسی کرتے ہوئے 3-2 سے کامیابی حاصل کر لی۔
مصر نے الزام عائد کیا ہے کہ ایک گول وی اے آر جائزے کے بعد مسترد کیا گیا جبکہ ارجنٹینا کے فیصلہ کن گول سے قبل پنالٹی کی اپیل کو نظر انداز کیا گیا۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق مصری فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر ہانی ابو ریدہ نے فرانسیسی ریفری فرانسوا لیٹیکسیئر اور ان کی آفیشل ٹیم کے خلاف فیفا میں شکایت درج کروائی ہے۔مصر نے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کی جائیں اور مذکورہ آفیشلز کو ٹورنامنٹ کے باقی میچز سے ہٹا دیا جائے۔ ناظرین کوبتاتے چلیں ۔۔۔۔ ماضی میں بھی ورلڈ کپ کے دوران ریفریز کے خلاف شکایات سامنے آتی رہی ہیں، لیکن کسی ٹیم کے احتجاج کی بنیاد پر کسی ریفری کو باضابطہ طور پر ٹورنامنٹ سے خارج نہیں کیا گیا۔
اور۔۔۔ فیفا ورلڈ کپ 2026ء میں اب تک کھیلے گئے 96 میچز کے دوران 280 گول کئے جاچکےہیں،،ارجنٹینا 14 گولز کے ساتھ ٹورنامنٹ کی سب سے زیادہ گول کرنے والی ٹیم ہے اور لیونل میسی ورلڈ کپ میں 8 گولز کے ساتھ سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی ہیں، جس کے بعد ان کے مجموعی ورلڈ کپ گول کی تعداد 21 ہو گئی ہے۔فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار ایک ہی ایڈیشن میں 3 کھلاڑیوں نے 7 یا اس سے زائد گول کیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں