0

فیصلہ کرلیا گیاکہ سہیل آفریدی کی حکومت کو جانا ہوگا: ذرائع کا دعوی

ذرائع کے حوالے سے یہ خبر سامنے آئی ہے کہ اب فیصلہ سازوں کیلئے صرف پی ٹی آئی کا لانگ مارچ مسئلہ نہیں ہے بلکہ مسئلہ سہیل آفریدی کی حکومت ہے۔ذرائع کا دعویٰ ہےکہ مسئلہ اب لانگ مارچ سے آگے بڑھ چکا ہے کیوں کہ اب مسئلہ قومی سلامتی کا ہے اس لیے اب یہ فیصلہ کرلیا گیا ہے کہ سہیل آفریدی کی حکومت کو جانا ہوگا۔

پاکستان تحریک انصاف کے اہم ذرائع نے لانگ مارچ کو مؤخر کرنے کی تصدیق کی مگر تیاری کی کمی کے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ لانگ مارچ کی تیاری کا کوئی مسئلہ نہیں ہے، عوام بھرپور متحرک ہیں اور لانگ مارچ کے لیے تیار ہیں مگر ہم چاہتے ہیں کہ ٹیسٹ میچ کھیلیں اور حکومت کو تھکائیں۔ 5 اکتوبر عمران خان کی سالگرہ کا دن بھی ہے، اس لیے 5 اکتوبر کی سمبولک اہمیت زیادہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں