فٹبال ورلڈ کپ میں شریک ایران کی فٹبال ٹیم کو امریکا میں رہنے کی اجازت نہ مل سکی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی ٹیم میچ والے دن میکسیکو سے امریکا جائے گی اورمیچ کھیل کر واپس میکسیکو پہنچے گی۔
ورلڈکپ کے لیے ایرانی ٹیم اپنے ٹریننگ بیس کیمپ میکسیکو کے شہر تیجونا پہنچ گئی جب کہ،ایران کے میچ امریکی شہروں لاس اینجلس اور سیٹل میں ہوں گے۔
تیجونا سے لاس اینجلس کی پرواز 45 منٹ سے ایک گھنٹے کی اور سیٹل کی پرواز ساڑھے 5 گھنٹے کی دوری پر ہے۔
یاد رہے کہ ایران کا پہلا میچ 15 جون کو نیوزی لینڈ سے ہوگا، ایران کی ٹیم کو 3 روز پہلے امریکا کے ویزے جاری کیے گئے تھے لیکن ایران کی فٹبال فیڈریشن کے سربراہ مہدی تاج اور دیگر کئی اہم اراکین اب تک ویزے سے محروم ہیں۔
