سعودی عرب کے قومی پرچم کو فیفا ورلڈکپ 2026 کے دوران دیگر ممالک کے جھنڈوں کی طرح میدان میں بچھانے کے بجائے خصوصی طور پر بلند مقام پر آویزاں کیا گیا جس نے دنیا بھر کی توجہ حاصل کی۔
عام طور پر فیفا کے پری میچ پروٹوکول کے تحت شریک ممالک کے پرچم گراؤنڈ پر پھیلائے جاتے ہیں تاہم سعودی عرب کے پرچم کے ساتھ مختلف طرزِ عمل اختیار کیا گیا۔
اس کی بنیادی وجہ سعودی پرچم پر درج کلمہ طیبہ ہے جو اسلام کے بنیادی عقیدے کی نمائندگی کرتا ہے۔
سعودی قوانین اور مذہبی روایات کے مطابق قومی پرچم کو زمین پر رکھنا، اس پر چلنا یا اسے کسی ایسے انداز میں استعمال کرنا جس سے بے حرمتی کا تاثر پیدا ہو، انتہائی نامناسب سمجھا جاتا ہے۔
اسی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹورنامنٹ انتظامیہ نے سعودی پرچم کو زمین پر رکھنے کے بجائے ایک مخصوص اور بلند مقام پر نصب کیا تاکہ اس کے تقدس اور احترام کو برقرار رکھا جا سکے۔
واضح رہے کہ فیفا فٹبال ورلڈکپ 2026 میں سعودی عرب اور یوراگوئے کے درمیان میچ ڈرا ہوگیا تھا۔
میامی اسٹیڈیم میں فیفا ورلڈکپ 2026 کے گروپ ایچ کے میچ میں یوراگوئے اور سعودی عرب کے درمیان مقابلہ 1-1گول سے برابر رہا۔
