فاطمہ ثنا کی قیادت میں پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم 12 جون سے 5 جولائی 2026 تک انگلینڈ اور ویلز میں کھیلے جانیوالے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ میں شرکت کرےگی۔
گروپ “ون ” میں پاکستان ٹیم کو روایتی حریف بھارت ،جنوبی افریقا ،بنگلا دیش ،آسڑیلیا اور نیدر لینڈز کیساتھ مقابلہ کرنا ہے۔
ایونٹ میں پاکستان کی 15 ارکان پر مشتمل ٹیم کے سلیکشن پر تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے، پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کی سب سے سینئر اور سر فہرست بیٹر سدرہ امین کے بعد کرکٹ کے حلقوں میں صدف شمس نے ٹی 20 میچ میں صرف 61 رنز اسکور کیے ہیں، البتہ ون ڈے کرکٹ میں وہ مسلسل عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔
صدف شمس کی موجودہ فارم کے تناظر میں ان کا ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل نہ ہونا حیران کن ہے، ایک ایسے موقع پر جب ویمنز ٹیم کی بیٹنگ مشکلات سے دوچار ہے۔
پاکستان کیلئے 23 بین الاقوامی ون ڈے میچز میں 34.28 کی اوسط سے 720 رنز ایک سنچری اور 5 نصف سنچریوں کی مدد سے اسکور کرنیوالی صدف شمس نے پاکستان کیلئے آخری 5 ون ڈے میچز میں 4 نصف سنچریوں اور ایک سنچری کیساتھ 447 رنز بنائے ہیں ۔
مئی 2026 میں نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں زمبابوے کے خلاف3 ون ڈے میں صدف شمس نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے، 2 نصف سنچریوں اور ایک سنچری کیساتھ 289 رنز بنائے۔
البتہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے ویمنز سلیکشن کمیٹی نے صدف شمس کی انتہائی شاندار فارم اور کارکردگی دونوں ہی کو نظر انداز کردیا۔
