0

**نائٹ کلب تنازع، بین اسٹوکس کی کپتانی خطرے میں، فیفا ریفری کو امریکا میں داخلے سے روک دیا گیا**

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس اور فاسٹ بولر گس ایٹکنسن کے نائٹ کلب کے واقعے کے بعد بین اسٹوکس کو کپتانی سے ہٹائے جانےاکا امکان ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کرکٹ بورڈ کھلاڑیوں کے نائٹ کلب جانے کے معاملے کی تحقیقات کا اعلان کرچکا ہے، بین اسٹوکس کی جگہ ہیری بروک کو نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں کپتانی ملنے کا امکان ہے۔اس حوالے سے مزید کہا گیا ہے کہ نائٹ کلب میں مبینہ طور پر کرکٹرز کا رگبی کے کھلاڑی کے ساتھ جھگڑا ہوا، بین اسٹوکس اور گس ایٹکنسن نے ای سی بی کے نئے پروٹوکولز کی خلاف ورزی کی۔پروٹوکولز کی خلاف ورزی پر کپتان کے خلاف سخت تادیبی کارروائی متوقع ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق رگبی کے کھلاڑی نے فاسٹ بولر کو مکا مارا، ای سی بی کا سکیورٹی گارڈ بھی موقع پر تھا جو زخمی ہوا اور اسے ٹانکے لگانا پڑے۔تاہم کرکٹرز انجری سے محفوظ رہے، نائٹ کلب کے واقعے میں پولیس شامل نہیں ہوئی، ای سی بی کو یقین ہے کہ کرکٹرز نے جارحانہ انداز کا مظاہرہ نہیں کیا۔
اور۔۔ فیفا کی جانب سے فٹبال ورلڈ کپ کیلئے نامزد ریفری کو امریکا میں داخلے سے روک دیا گیا۔صومالی ریفری عمر عبدالقادر آرتان کو میامی ائیرپورٹ پہنچنے پر داخلے کی اجازت نہ مل سکی اور انہیں امریکا سے واپس بھیج دیا گیا۔
امریکی حکام نے ریفری کو ترکیہ واپس جانے والی پرواز پر بٹھا دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عمر عبدالقادر آرتان کو 2025 کا بہترین افریقی ریفری قرار دیا گیا تھا۔ صومالی سفارتخانے نے ریفری کو سفارتی پاسپورٹ بھی فراہم کیا تھا۔ دنیائے کھیل کا سب سے بڑا ایونٹ فیفا فٹبال ورلڈکپ کا آغاز 12 جون سے ہوگا۔امریکا، میکسیکو اور کینیڈا کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والا یہ ٹورنامنٹ پہلا فٹبال ورلڈکپ ہے جس میں 48 ٹیموں کو شامل کیا گیا ہے۔ٹورنامنٹ میں شریک 48 ٹیموں کو 12 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر گروپ 4 ٹیموں پر مشتمل ہے جبکہ مجموعی طور پر 104 میچز کھیلے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں