اسلام آباد: پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے ایک اور ایل این جی کارگو کی اسپاٹ خریداری کیلئے ٹینڈر جاری کردیا۔
پی ایل ایل کے مطابق عالمی کمپنیوں سےکل تک بولیاں طلب کی گئی ہیں جبکہ بولیاں کل ہی کھولی جائیں گی، بولیاں21 سے 22 جولائی تک کی ایل این جی سپلائی کیلئے طلب کی گئیں۔
پی ایل ایل نے بتایا کہ پاکستان جولائی کے لیے ایل این جی کے 3 کارگوز پہلے ہی خریدچکا ہے، 15 سے16 جولائی تک ایل این جی کارگو 18.23 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو ریٹ پر خریدا گیا تھا جبکہ 10 سے 11 جولائی کی سپلائی کا کارگو 17.37 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ریٹ پر خریدا گیا تھا۔
اس کے علاوہ 30 جون سے4 جولائی تک ایل این جی کارگو 16.73 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ریٹ پرخریدا گیا تھا۔

