0

پنجاب میں کھیلوں کا تاریخی انقلاب! اب طلبہ خود کھیلوں کی پالیسیاں بنانے میں شریک ہوں گے

پی سی بی کے فیصلوں پر سابق لیجنڈز مدثر نذر اور محمد یوسف پھٹ پڑے! ان کا کہنا ہے کہ بیچ ٹور کوچز اور کھلاڑیوں کو واپس بلانے سے دنیا بھر میں جگ ہنسائی ہو رہی ہے۔ انہوں نے سیدھا سوال داغا کہ جب بولنگ بہتر تھی تو عمر گل کو کیوں نکالا گیا؟ محمد یوسف نے خبردار کیا کہ یہ اچانک تبدیلیاں صرف کارکردگی کا مسئلہ نہیں بلکہ ٹیم کے اندرونی خلفشار اور شدید اختلافات کا نتیجہ ہیں!
ادھر پنجاب میں ایک تاریخی قدم! اسپورٹس بورڈ نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار طلبہ کو براہِ راست ایڈوائزری بورڈ کا ممبر بنا لیا ہے۔ وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر کا کہنا ہے کہ اب نوجوان خود کھیلوں کی پالیسیاں بنائیں گے اور تمام یونیورسٹیز میں اسپورٹس کوٹے پر سختی سے عمل کرایا جائے گا تاکہ نیا ٹیلنٹ سامنے آسکے!
اور اب کرکٹ کے میدان کا سب سے بڑا پاگل پن! برطانیہ کے 22 سالہ جنونی کرکٹر سام بوڈوانو نے دنیا کا سب سے لمبا رن اپ لے ڈالا! اس نوجوان نے لارڈز اسٹیڈیم سے دوڑنا شروع کیا اور کرکٹ یونیفارم پہنے 14 گھنٹے میں 100 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے سرے میں اپنے والد کو گیند کرائی۔ اس انوکھے کارنامے کو اب گنیز ورلڈ ریکارڈ کا حصہ بنایا جا رہا ہے!
خواتین کرکٹ میں بھارتی اوپنر سمریتی مندھانا نے تاریخ رقم کر دی! ویمنز ایشیا کپ میں ہانگ کانگ کے خلاف صرف 64 گیندوں پر 124 رنز کی طوفانی اننگز کھیل کر انہوں نے تہلکہ مچا دیا۔ 21 چوکوں اور 7 چھکوں سے سجی اس دھواں دھار سنچری کے ساتھ ہی وہ ویمنز انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز اور سنچریاں بنانے والی دنیا کی نمبر ون بیٹر بن گئی ہیں!

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں