0

40 سالہ اسپنر نعمان علی پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹ کے مستقبل کے پلانز سے باہر

لاہور: 40 سالہ اسپنر نعمان علی پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹ کے مستقبل کے پلانز سے باہر ہوگئے۔ 

ذرائع کے مطابق پلانز میں شامل نہ ہونے کی وجہ سے ہی نعمان علی کو ریڈ بال کیمپ میں نہیں بلایا گیا جب کہ آنے والے 5 ٹیسٹ میچز کے لیے ابرار احمد اور ساجد خان فرسٹ چوائس اسپنرز ہوں گے کیونکہ مستقبل میں ٹیسٹ کرکٹ میں بھی نوجوان اسپنرز کو آگے لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے  نعمان علی نے آخری ٹیسٹ مئی میں بنگلا دیش کے خلاف ڈھاکا میں کھیلا تھا اور 4 وکٹیں حاصل کی تھیں اور سلہٹ ٹیسٹ سے انہیں ڈراپ کر دیا گیا تھا۔

 دوسری جانب فاسٹ بولر نسیم شاہ کے ورک ایتھکس سے تھنک ٹینک مطمئین نہیں اور  شاہین آفریدی کی طرح نسیم شاہ بھی مستقبل قریب میں پاکستان ٹیسٹ پلانز میں شامل نہیں، نسیم شاہ کو بھی آئندہ سیزن میں فرسٹ کلاس کرکٹ پر فوکس کرنے کا کہا گیا ہے۔

واضح رہےکہ نسیم شاہ نے آخری ٹیسٹ دسمبر 2024 میں جنوبی افریقا کے خلاف سنچورین میں کھیلا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں