ایران امریکا کشیدگی ،ہفتے کے آغاز پر خام تیل قیمتوں میں پھر اضافہ
برطانوی خام تیل کی قیمت میں 5 فیصد اضافہ ہوگیا، 5.13 ڈالر اضافے سے برطانوی خام تیل کی قیمت 95.51 ڈالر فی بیرل ہوگئی،
امریکی خام تیل کی قیمت میں بھی 7 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد امریکی خام تیل کی قیمت 89.80 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
نائب ایرانی صدرکاکہناہےتیل کی آزاد مارکیٹ سب کیلئے ہوگی یا کسی کیلئے نہیں
نائب ایرانی صدر رضا عارف نے کہا کہ ایرانی تیل برآمدات روکتے ہوئے دوسروں کیلئے سکیورٹی کی توقع نہیں کی جاسکتی،
آبنائے ہرمز کی سکیورٹی مفت دستیاب نہیں۔ نائب ایرانی صدر رضا عارف نے خبردارکردیا
