0

براڈ پیک پر حادثے کے بعد کے ٹو سر کرنے کی مہم مؤخر

براڈ پیک پر حادثے کے بعد کے ٹو سر کرنے کی مہم مؤخر کردی گئی۔

کے ٹو پر موجود متعدد کلائمبرز کو آج رات چوٹی کے جانب پیش قدمی شروع کرنا تھی تاہم براڈ پیک پر حادثے کے بعد کے ٹو پر موجود تمام ٹیمیں فوری طورپر بیس کیمپ کے جانب واپس آرہی ہیں۔

کے ٹو پر موجود ٹیمیں بیس کیمپ واپس پہنچ کر براڈ پیک ریسکیو آپریشن میں مدد کریں گی۔

یاد رہے گزشتہ روز براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے کے بعد 10 کوہ پیماؤں سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا جس کے بعد اب تک 4 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل چکی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں