0

آئی پی ایل میں شرکت پر ممبئی انڈینز نے آدھا معاوضہ دیا، نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر کا انکشاف

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر  مچل سینٹنر  نے انکشاف کیا کہ  آئی پی ایل میں شرکت کرنے پر ممبئی انڈینز کی جانب سے انہیں آدھے معاوضے کی ادائیگی کی گئی۔

مچل سینٹنر کندھےکی انجری کا شکار ہو کر  آئی پی ایل سے باہر ہو گئے تھے، ممبئی انڈینز  نے میچل سینٹنر کو  2 کروڑ  روپے بھارتی ادا نہیں کیے بلکہ آدھی رقم دی، میچل سینٹنر  نے  ایک انٹرویو  میں گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ آدھی رقم کی ادائیگی پر  انہیں بہت دکھ ہوا۔

کوہلی کی شاندار بیٹنگ، آر سی بی نے مسلسل دوسری بار آئی پی ایل ٹائٹل جیت لیا

مچل سینٹنر کندھے کی انجری سے صحت یاب ہوکر  انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے ایک ہفتہ قبل ٹیم میں شامل بھی ہو گئے۔

مچل سینٹنر کے جلد فٹ ہو کر نیشنل ٹیم میں شامل ہونے پر سوال کیا گیا تو میچل سینٹنر نے عدم ادائیگی کی بات کر ڈالی۔

مچل سینٹنر  نےکہا کہ انہوں نے  آئی پی ایل میں پہلا میچ اپنے دوسرے بچےکی پیدائش کی وجہ سے مس کیا، واپس آیا دہلی کے خلاف کھیلا اور انجری کا شکار ہوا جس کے بعد   ایک ہفتے کے لیے باہر ہو گیا، میں دوبارہ واپس آیا اور پھر انجری کا شکار ہو گیا اور پھر میں گھر واپس چلاگیا۔

مچل سینٹنر  بولے دو ہفتوں کے دوران میرا کندھا دو مرتبہ انجری کا شکارا،  میں نے سمجھا کہ میں اپنے جسم پر بوجھ ڈال رہا ہوں۔

مچل سینٹنر کا کہنا تھاکہ مجھے لگا کہ مجھے فٹ ہونے میں 8 ہفتے لگیں گے مگر  میں 4 ہفتے میں فٹ ہوگیا ہوں،  اب جلد فٹ ہونےکے بعد میڈیا میں میرے بارے میں باتیں کی جا رہی ہیں۔

مچل سینٹنر  نے ممبئی انڈینز کے لیے 5 میچز کھیلے، مچل سینٹنر 27 اپریل کو باضابطہ طور پر  آئی پی ایل سے باہر ہوئے۔

آئی پی ایل قوانین کے مطابق لیگ کے دوران اگر کوئی کھلاڑی زخمی ہوتا ہے تو اس کو  آکشن کے وقت دستخط شدہ رقم ملتی ہے۔

بھارتی میڈیا کےمطابق آدھی رقم کی ادائیگی کے حوالے سے ممبئی انڈینز  نے تاحال کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں