0

متحدہ عرب امارات کو بیرونی مالی مدد کی ضرورت نہیں،اماراتی سفیرکی وضاحت

 متحدہ عرب امارات کو بیرونی مالی مدد کی ضرورت نہیں۔ امریکا میں تعینات اماراتی سفیر یوسف العتیبہ  کی وضاحت سامنے آگئی ،، ڈالر درہم سوئپ پر اہم بیان دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اماراتی معیشت مضبوط ہے، ڈالر کی کمی نہیں  امارات کے پاس 2 ٹریلین ڈالرز کے سرمایہ کاری فنڈز اور 300 ارب ڈالرز کے زرِمبادلہ کے ذخائر ہیں۔

دوسری جانب واشنگٹن میں کرنسی سوئپ لائن پر امریکا اور متحدہ عرب امارات میں اعلیٰ سطح کی ملاقات ہوئی ہے، جس میں اماراتی حکام نے امریکی فیڈرل ریزرو حکام سے کرنسی سوئپ پر بات چیت کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں