پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلی جانے والی ون ڈے سیریز کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا۔
اے اسپورٹس کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کی ٹیم رواں سال مئی کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرے گی جبکہ ون ڈے سیریز 31 مئی سے 4 جون تک کھیلے جانے کا امکان ہے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ سیریز پاکستان کرکٹ بورڈ اور کرکٹ آسٹریلیا کے باہمی معاہدے کا حصہ ہے۔
رپورٹس کے مطابق سیریز کے بعد آسٹریلوی ٹیم بنگلا دیش روانہ ہوگی جہاں وہ مزید ون ڈے میچز کھیلے گی جبکہ دونوں بورڈز کے درمیان شیڈول کو حتمی شکل دینے کا عمل جاری ہے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلی جانے والی سیریز ون ڈے ورلڈ کپ سے قبل تیاریوں کا حصہ قرار دی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ پی سی بی کی جانب سے ابھی شیڈول کا اعلان نہیں کیا گیا، سیریز کا اعلان مقررہ وقت پر کیا جائے گا۔
