0

پاک بھارت میچ پر شائقین کی نظریں، ورلڈ کپ شیڈول یکم اکتوبر کو جاری ہوگا!

ورلڈ کپ 2027 میں ایک بار پھر پاک بھارت ٹاکرا لازمی قرار! آئی سی سی کے کمرشل پارٹنرز اور براڈکاسٹرز کے دباؤ پر روایتی حریفوں کو ایک ہی گروپ میں رکھنے کا پکا فیصلہ کر لیا گیا۔ یکم اکتوبر کو کیپٹاؤن میں شیڈول کی رونمائی کی جائے گی، ٹورنامنٹ اگلے سال اکتوبر نومبر میں جنوبی افریقا، نمیبیا اور زمبابوے میں کھیلا جائے گا۔

14 ٹیموں پر مشتمل ورلڈ کپ کے لیے آئی سی سی نے نیا اور منفرد فارمیٹ متعارف کرایا ہے۔ٹورنامنٹ میں پہلے مرحلے کے بعد دو گروپس میں مقابلے ہوں گے اور پھر سپر 7 مرحلہ کھیلا جائے گا۔پاک بھارت میچ سے متعلق شائقین کی نظریں اب یکم اکتوبر کو ہونے والی شیڈول رونمائی پر مرکوز ہیں۔جنوبی افریقا، زمبابوے اور نمیبیا مشترکہ طور پر کرکٹ کے اس بڑے عالمی میلے کی میزبانی کریں گے۔ورلڈ کپ 2027 میں مجموعی طور پر 57 میچز کھیلے جائیں گے اور فائنل سمیت اہم مقابلوں کے شیڈول کا اعلان بھی یکم اکتوبر کو متوقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں