0

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم فٹ ہوگئے جس کے بعد انہوں نے پریکٹس کا آغاز کر دیا ہےپاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز بنگلادیش کی دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری ہے

پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز بنگلادیش کی دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔ڈھاکا میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز بنگلادیشی اوپنرز نے کھیل کا آغاز کیا۔بنگلادیش کا اسکور 15 رنز پر پہنچا تو محمد عباس نے میزبان ٹیم کے اوپنر محمود الحسن جوئے کو پویلین کی راہ دکھائی۔بنگلا دیش کی دوسری وکٹ 23 رنز پر گر گئی، شادمان اسلام 10 رنز بنا کر حسن علی کا شکار بنے۔
ناظرین ۔۔پہلی اننگز میں بنگلادیش کی ٹیم 413 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی تھی، نجم الحسن شانتو 101، مومن الحق 91 اور مشفیق الرحیم 71 رنز بنا کر نمایاں رہے۔پاکستان کے محمد عباس نے 5 اور شاہین آفریدی نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ نعمان علی اور حسن علی نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔قومی ٹیم پہلی اننگز میں 386 رنز پر آؤٹ ہو گئی اور یوں بنگلادیش کو پہلی اننگز میں 27 رنز کی برتری حاصل ہو گئی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم فٹ ہوگئے جس کے بعد انہوں نے پریکٹس کا آغاز کر دیا ہے۔بابر اعظم نے ڈھاکا میں بیٹنگ کوچ اسد شفیق کی نگرانی میں بنگلادیش کرکٹ بورڈ کی اکیڈمی میں بیٹنگ پریکٹس کی۔اس موقع پر ٹرینر اور فزیو بھی بابر کے ساتھ نیٹس پر موجود تھے۔ بابر اعظم نے وکٹوں کے درمیان دوڑ بھی کسی مشکل کے بغیر کی۔ بابر اعظم گھٹنے کی تکلیف کے باعث بنگلا دیش کے خلاف پہلا ٹیسٹ نہیں کھیل سکے۔

کرکٹ آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔آسٹریلیا نے دورہ پاکستان میں تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلنا ہے۔ آسٹریلیا نے دورہ بنگلا دیش کے لیے بھی وائٹ بال ٹیموں کا اعلان کیا ہے۔دورہ بنگلا دیش میں آسٹریلیا نے 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز کھیلنا ہے
پاکستان کے ساتھ ون ڈے سیریز میں میچل مارش آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں