برصغیرکی خوبصورت آوازہمیشہ کیلئے خاموش،بالی وڈ لیجنڈری گلوکارہ آ شا بھوسلے 92 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔لیجنڈ گلوکارہ کو ہفتے کے روز طبیعت ناساز ہونے پر ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔آشا بھوسلے کو سینے میں انفیکشن کے سبب اسپتال میں داخل کرایا گیا ،انتقال متعدد اعضا کےکام چھوڑ جانےکےسبب ہوا۔آشا بھوسلےکی آخری رسومات کل شام کواداکی جائیں گی۔ لیجنڈ گلوکارہ کے بیٹے آنند بھوسلے کی گفتگو اسپتال میں داخل ہونے کی خبر پوتی زنائی بھوسلے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شیئر کی تھی۔
