0

ہالی ووڈ پارٹی سے واپسی پر ’دی راک‘ بڑی مشکل میں پھنس گئے

لانس اینجلس: ڈبلیو ڈبلیو ای لیجنڈ اور ہالی ووڈ اداکار ڈیوائن ’دی راک‘ جانسن کا قانون کی سنگین خلاف ورزی پر چالان کر دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لانس اینجلس میں ہالی ووڈ واک آف فیم تقریب سے واپسی پر 53 سالہ ڈبلیو ڈبلیو ای لیجنڈ کو پولیس نے روک کر چالان جاری کیا۔

رپورٹس کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ان کو گاڑی کی کھڑکیاں ٹینٹڈ ہونے کے باعث روکا اور کارروائی کی۔

واضح رہے کہ کیلیفورنیا میں ٹینٹڈ کھڑکیوں سے متعلق قوانین انتہائی سخت ہیں۔ قانون کے مطابق گاڑی کے سامنے کے حصے میں شیشوں کا کم از کم 70 فی صد شفاف ہونا ضروری ہے۔

گاڑی میں پیچھے لگا شیشہ ٹینٹڈ ہوسکتا ہے لیکن دونوں سائیڈ مررز کا ہونا ضروری ہے اور وِنڈ شیلڈ اوپر سے چار سے پانچ انچ ٹینٹڈ ہو سکتی ہے۔

فلم شوٹنگ کے دوران فائرنگ سے ہلاکتیں، دی راک کا مستقبل کے حوالے سے بڑا اعلان

رپورٹس کے مطابق پہلی بار خلاف ورزی کرنے پر 25 ڈالر جرمانہ اور خرابی فوراً ٹھیک کرنے کا حکم مل سکتا ہے، جبکہ دوسری بار یہی حرکت کرنے پر 200 ڈالر تک جرمانہ اور باقاعدہ چالان کرنے کا حکم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں