0

بھارتی کرکٹ بورڈ آئی پی ایل میں گرل فرینڈز کلچر کی وجہ سے پریشان ہو گیا۔

ویویورز۔۔۔بھارتی کرکٹ بورڈ آئی پی ایل میں گرل فرینڈز کلچر کی وجہ سے پریشان ہو گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق کھلاڑیوں کی دوستوں کی وجہ سے بورڈ اور لیگ کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے، اس لیے بھارتی کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوںکی دوستوں کی لیگ میں نقل و حرکت محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے ڈسپلن پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا

ہے، آئی پی ایل کے دوران پبلک میں کھلاڑیوں کی دوستوں کی حد سے زیادہ نقل و حرکت سے بھارتی بورڈ ناخوش ہے۔ گرل فرینڈز کلچر کو روکنے کے لیے بھارتی بورڈ نے قوانین بنانے کا آغاز کر دیا ہے، بھارتی بورڈ کو خدشہ ہے کہ یہ کہیں بڑا ایشو نہ بن جائے، کچھ پارٹنرز سوشل میڈیا انفلوئنسرز ہیں جنہوں نے جوئے کی ایپس کی پروموشن بھی کی ہے

فٹبال ورلڈکپ دنیا میں کھیلوں کا سب سے بڑا ایونٹ ہے اور تمام براعظموں سے تعلق رکھنے والے ممالک اس کا حصہ بننے کے لیے ہر ممکن کوشش کرتے ہیں۔11 جون 2026 سے امریکا، میکسیکو اور کینیڈا میں شروع ہونے والے ورلڈ کپ میں 48 ٹیمیں شرکت کریں گی اور ارجنٹینا کی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔یعنی ٹیموں کے لحاظ سے یہ اب تک کا سب سے بڑا ایونٹ ہوگا، اس سے قبل 2022 میں 32 ٹیموں نے شرکت کی تھی۔اس سال کے ورلڈ کپ میں اردن، ازبکستان، کیپ وردے اور Curacao کی ٹیمیں اس ایونٹ کی تاریخ میں پہلی بار شرکت کر رہی ہیں۔
ٹیموں کے لحاظ سے ہی نہیں بلکہ انعامی رقم کے لحاظ سے بھی یہ اب تک کا سب سے بڑا ایونٹ ہے۔اس بار ایونٹ کے لیے فیفا نے 87 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز کی رقم مختص کی ہے جو کہ گزشتہ ایونٹ کے مقابلے میں لگ بھگ دوگنی زیادہ ہے۔ایونٹ کی تیاری کے لیے ہر ٹیم کو 25 لاکھ جبکہ کوالیفائی کرنے پر ایک کروڑ ڈالرز ملیں گے، 2022 میں تیاریوں کے لیے 15 لاکھ اور کوالیفائی کرنے پر 90 لاکھ ڈالرز دیے گئے تھے۔اس ایونٹ کے فاتح کو 5 کروڑ 35 لاکھ ڈالرز دیے جائیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں