0

بابر اعظم دوسرا ٹیسٹ کھیلیں گے یا نہیں؟ سرفراز احمد نے بتا دیا

قومی ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ بابر اعظم بنگلادیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے دستیاب ہیں۔

سہلٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہیڈ کوچ سرفراز احمد نے کہا کہ اچھا نہیں کھیلیں گے تو سینئر کرکٹرز تنقید تو کریں گے، رضوان اور سینئر پلیئرز نے غلطیاں کیں لیکن وہ آئندہ بہتر کھیل پیش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر بولنگ کرنے کا فیصلہ درست تھا۔

واضح رہے کہ ڈھاکا ٹیسٹ سے قبل جب بابر کو انجری ہوئی تو ان کی جگہ اذان اویس اور عبداللہ فضل کو ایک ساتھ ڈیبیو کا موقع ملا اور اس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے دونوں نے زبردست پرفارم کیا۔

تو کیا پہلے میچ میں سنچری بنانے والے اذان اویس اور مشکل کنڈیشن میں دونوں اننگز میں نصف سنچریاں بنانے عبداللہ فضل جو یہ کارنامہ انجام دینے والے چھٹے پاکستانی کھلاڑی بنے ہیں۔ ان نوجوان کھلاڑیوں میں سے کسی ایک کو باہر بیٹھنا پڑے گا؟

خراب پرفارمنس کے بعد شان مسعود کے باہر بیٹھنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کیونکہ وہ تو ٹیم کے کپتان ہیں۔ بابر اعظم کی واپسی کے لیے نائب کپتان سعود شکیل اور سلمان علی آغا کو بھی ڈراپ کیے جانے کا امکان نہیں۔

اب بچتے ہیں اوپنر امام الحق۔ ڈھاکا ٹیسٹ میں امام کے طرز عمل پر ویسے بھی سوال اٹھ رہے ہیں کہ دونوں اننگز میں انہوں نے پہلی گیند خود کھیلنے کے بجائے دونوں اننگ میں ڈیبیو کرنے والے اذان اویس کو آگے کیا۔

امام الحق نے پہلی اننگ میں 45 رنز بنائے تو دوسری اننگ میں صرف دو رنز کے ہی مہمان ثابت ہوئے۔ امکان یہی ہے کہ بابر کی واپسی کے لیے امام الحق کو قربانی دینا ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں