0

پچ بیٹنگ کے لیے اچھی ہے لیکن ہم شراکت نہیں بناسکے، بابر اعظم

پاکستان کے مایہ ناز بیٹر بابر اعظم کا کہنا ہے کہ پچ بیٹنگ کے لیے اچھی ہے لیکن ہم شراکت نہیں بناسکے۔

سلہٹ میں بنگلادیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ میچ جیتنے کے لیے بیٹرز کو ذمہ داری لینا ہوگی، شراکت ٹوٹتے ہی وکٹوں کی لائن لگ جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری اور آغا کی وکٹ گرنا ٹرننگ پوائنٹ تھا، ہمیں اس خامی پر جلد قابو پانا ہوگا۔

پاکستانی بیٹر نے کہا کہ میں نے اپنی نیچرل گیم کھیلنے کی کوشش کی لیکن بعض اوقات رنز بنتے ہیں اور بعض اوقات نہیں بنتے، میری اور سلمان علی آغا کی وکٹیں میچ کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوئیں اور انہی دو وکٹوں کے بعد میچ کا مومنٹم تبدیل ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم مسلسل کرکٹ کھیل رہی ہے اور کسی قسم کی ذہنی رکاوٹ نہیں، تاہم منصوبے کے مطابق پارٹنرشپس نہیں بن پا رہیں۔

بابر اعظم نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں دو یا تین اچھی شراکت داریاں انتہائی ضروری ہوتی ہیں اور بیٹرز  کو ذمہ داری لے کر بڑی پارٹنرشپس قائم کرنا ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم ہر سیریز، ہر میچ اور ہر ورلڈ کپ میں اچھا کرنے کے ارادے سے میدان میں اترتی ہے اور کوئی بھی شکست کے ذہن کے ساتھ نہیں کھیلتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں