0

بنگلادیش نے پاکستان کو پھر شکست دے دی، ٹیسٹ سیریز 2-0 سے اپنے نامشان مسعود کے مستعفی ہونے کا امکانہنزہ کے سپوت سہیل سخی کی بڑی کامیابی، دنیا کی تیسری بلند چوٹی فتح

اوراب کھیلوں کی دنیا سے کچھ خبریں۔۔۔
ناظرین۔۔۔بنگلادیش نے دوسرے ٹیسٹ میں بھی پاکستان کو ہرا دیا، میزبان ٹیم نے 2 میچز کی ٹیسٹ سیریز 2-0 سے جیت لی۔سلہٹ میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں 437 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم 358 رنز بنا سکی اور یوں دوسرے ٹیسٹ میں مہمان ٹیم کو 78 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔پاکستان کی جانب سے محمد رضوان 94، کپتان شان مسعود اور سلمان علی آغا 71، 71 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ بابر اعظم نے 47 اور ساجد خان نے 28 رنز کی اننگز کھیلی۔بنگلادیش کی طرف سے تیج الاسلام نے 6، ناہید رانا نے 2 جبکہ شرف الاسلام اور مہدی حسن میراز نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔پہلی اننگز میں بنگلا دیش نے 278 اور دوسری اننگز میں 390 رنز بنائے جبکہ پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 232 اور دوسری اننگز میں 358 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔بنگلادش کے لٹن داس پلیئر آف دی میچ جبکہ مشفق الرحیم پلیئر آف دی سیریز قرار پائے۔میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ ہم نے بہت غلطیاں کیں، ٹیسٹ میچ میں غلطی کی سزا ملتی ہے۔شان مسعود کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ میچ میں آپ کو پورے 5 دن تک تسلسل سے کھیلنا ہوتا ہے۔ پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کو 104 رنز کی شکست دی تھی۔
ناظرین۔۔خبریہ بھی ہے کہ پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود بنگلادیش کے خلاف شکست سے دل برداشتہ ہو گئے ہیں ،،ذرائع کے مطابق ٹیسٹ کپتان شان مسعود کے مستعفی ہونے کا امکان ہے۔شان مسعود کو بطور کپتان شدید تنقید کا سامنا ہے، وہ دسمبر 2023ء میں پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بنے تھے

اور۔۔ذرانم ہوتویہ مٹی بڑی زرخیزہےساقی ۔۔۔پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی نے دنیا کی تیسری بلند چوٹی سر کر لی۔ہنزہ سے تعلق رکھنے والے سہیل سخی نے دنیا کی تیسری بلند چوٹی کنچن جنگا سر کی ہے، نیپال میں واقع اس چوٹی کی بلندی 8586 میٹر ہے۔سہیل سخی نیپالی وقت کے مطابق رات سوا 12 بجے کنچن جنگا کے ٹاپ پر پہنچے۔سہیل سخی کنچنجنگا کی چوٹی پر باضابطہ کلائمبنگ سے قبل رسی فکس کرنے والی ٹیم میں شامل تھے۔پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی نے اس سے قبل کے ٹو، نانگا پربت، گیشربرم ون اور گیشربرم ٹو کو بھی سر کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں