اوراب کھیلوں کی دنیا سے کچھ بڑی خبریں۔۔۔
ناظرین ،،شائقین کرکٹ کیلئے ایک بڑی خوشخبری یہ ہےکہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے ٹکٹ آج سہ پہر 3 بجے سے فروخت کے لیے دستیاب ہوں گے۔لاہور میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شائقین آج سہ پہر 3 بجے سے بذریعہ نجی کوریئر آن لائن ٹکٹ خرید سکیں گے۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ 30 مئی کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا اور تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ 2 اور 4 جون کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد کے 16 سینٹرز پر فزیکل ٹکٹ دستیاب ہوں گے جن میں لاہور میں 8، راولپنڈی میں 5 اور اسلام آباد میں 3 مراکز پر ٹکٹس فروخت کیے جائیں گے۔پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ ٹکٹوں کی قیمت 200 روپے سے مقرر کی گئی ہے۔
نیپال میں موسم سازگار ہوتے ہی ماؤنٹ ایورسٹ پر کوہ پیماؤں کا غیر معمولی رش دیکھنے میں آیا ہے جہاں 21 مئی کو 274 کوہ پیماؤں نے دنیا کی بلند ترین چوٹی کو سر کر کے ایک روز میں کامیاب سمٹ کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ایورسٹ پر ایک روز میں کامیاب سمٹ کا اس سے قبل کا ریکارڈ 2019ء میں 223 کوہ پیماؤں نے بنایا تھا۔رپورٹس کے مطابق نیپال نے رواں سیزن میں 500 کلائمبنگ پرمٹ جاری کیے تھے جس کے باعث 8 ہزار میٹر سے زائد بلند ’ڈیتھ زون‘ میں بھی کوہ پیماؤں کی طویل قطاریں دیکھی گئیں۔ وسری جانب 56 سالہ کیمی ریتا شیرپا نے 32 ویں بار ماؤنٹ ایورسٹ سر کر کے اپنا ہی عالمی ریکارڈ مزید بہتر بنا لیا۔اسی طرح 52 سالہ لکھپا شیرپا نے 11ویں بار ایورسٹ سر کر کے خواتین میں نیا ریکارڈ قائم کیا۔ادھر دونوں ٹانگوں سے محروم روسی کوہ پیما رستم نبیئیف نے صرف ہاتھوں کے سہارے ماؤنٹ ایورسٹ سر کر کے دنیا بھر کی توجہ حاصل کر لی ہے۔
اور۔۔۔۔پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان سلہٹ میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ کے بعد کپتان شان مسعود اور کھلاڑیوں کے درمیان قربت فاصلوں میں بدل گئی,ذرائع کے مطابق بنگلادیش کے ہاتھوں کلین سویپ کے بعد باہمی رابطے نہ ہونے کے برابر رہے، کپتان شان مسعود شکست کے بعد خاصے افسردہ اور مایوس تھے، شکست کے بعد ان کی کھلاڑیوں کے ساتھ گفتگو بھی بہت کم رہی۔وطن واپسی کے دوران بھی باہمی بول چال اور رابطے کا فقدان رہا، شان مسعود فیملی کے ساتھ مصروف رہے، مسلسل شکستوں کے بعد اب ٹیسٹ کپتان شان مسعود کی تبدیلی کی باتیں ہو رہی ہیں۔
وزیراعظم کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے بلنگ سسٹم کا ٹیکنیکل آڈٹ کروانے کی ہدایت
اگر آزادکشمیر کے انتخابات چوری کیے تو لکھ لیں وفاقی حکومت کی اُلٹی گنتی شروع ہوجائےگی، بلاول
پاکستان نےگاما ایشین مکسڈ مارشل آرٹس چیمپئن شپ میں 2 طلائی تمغے جیت لیے
بشریٰ بی بی نے سزا معطلی کیلئے آئینی عدالت میں اپیل دائر کردی
پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں سنگاپور مارکیٹ سے جڑی ہیں: وزیر پیٹرولیم
وزیراعظم کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے بلنگ سسٹم کا ٹیکنیکل آڈٹ کروانے کی ہدایت
ایران پر امریکی حملوں کے بعد جنگ کا دائرہ وسیع، آبنائے ہرمز سے خلیجی ممالک تک کشیدگی میں شدید اضافہ
فیفا کی تادیبی کارروائی، ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کو فائنل میں جھگڑا مہنگا پڑگیا، بھارتی ہاکی جرسی کا رنگ بھی متنازع بن گیا
لاہور کے علاقے باغبان پورہ سکھ نہر کے قریب واقع مکان کی چھت گرنے سے 1 ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق
بانیٔ پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو اشتہاری قرار دے دیا گیا