سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے شاہین آفریدی کے بارے میں تین سال قبل کی گئی بات سچ ثابت ہوگئی ہے۔
سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا کہ شاہین آفریدی کو دیکھ لیں وہ کھیلتا ہی جارہا ہے، ایک وقت آئے گا ابھی وہ جوان ہے 23 سے 24 سال کا ہے لیکن جب 26 سال کراس کرے گا تو آپ مجھ سے پوچھنا کہ آپ جو بات کررہے تھے وہ ٹھیک تھی۔
محمد عامر نے بتایا تھا کہ شاہین انجری کے بعد سے اب تک کیا غلطی کر رہے ہیں، اسے ٹھیک کیا جا سکتا ہے۔
راشد لطیف کا کہنا تھا کہ دائیں ہاتھ کے بیٹر کے خلاف انہیں وہ سوئنگ نہیں مل رہا جو پہلے ملا کرتا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی کو بولنگ ایکشن میں تھوڑے ردوبدل کی ضرورت ہے، ان کے بولنگ ایکشن پر کوچز کو توجہ دینی چاہیے تھی۔
