0

ثاقب حسین نے ویرات کوہلی کو آؤٹ کرنا ’ڈریم وکٹ‘ قرار دے دیا

انڈین پریمیئر لیگ میں سن رائزرز حیدرآباد کے فاسٹ بولر ثاقب حسین نے ویرات کوہلی کو آؤٹ کرنا ڈریم وکٹ قرار دے دیا۔

سن رائزرز حیدرآباد کے نوجوان فاسٹ بولر ثاقب حسین نے جمعہ کو اپل اسٹیڈیم میں رائل چیلنجرز بنگلورو کے خلاف ہائی پریشر آئی پی ایل میچ کے دوران ویرات کوہلی کو آؤٹ کرنے کو ڈریم وکٹ قرار دیا ہے۔

بہار میں پیدا ہونے والے 21 سالہ ثاقب نے حیدرآباد کو 55 رنز کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

فاسٹ بولر نے حیدرآباد کے لیے ایک اور وکٹ لے کر اپنی متاثر کن ڈیبیو آئی پی ایل مہم کو جاری رکھا اور 10 میچوں میں 15 وکٹیں حاصل کیں۔

ثاقب حسین نے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منصوبہ یہ تھا کہ وکٹ کے مطابق بولنگ کی جائے، ویرات کوہلی کی وکٹ میرے لیے خوابوں کی وکٹ تھی۔

کوہلی 10 گیندوں پر 15 رنز پر بیٹنگ کررہے تھے 11 ویں گیند پر ثاقب نے آف اسٹمپ کے باہر فل گیند پھینکی جسے کوہلی نے ڈرائیو کرنے کی کوشش کی اور گیند سیدھی کور فیلڈر کے ہاتھوں میں چلی گئی اور کوہلی کی اننگز کا خاتمہ ہوگیا۔

مایہ ناز بیٹر کو آؤٹ کرنے کے بعد نوجوان بولر نے مسکراتے ہوئے ہاتھ چومے اور آسمان کی طرف دیکھا اور وہ جذباتی دکھائی دیے۔

تاہم حیدرآباد کے فیلڈرز نے خوب جشن منایا کیونکہ میچ کے شروع میں ٹریوس ہیڈ کو آؤٹ ہونے کے بعد گرما گرم جملوں کا تبادلہ ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں