0

سرفراز احمد قربانی کے لیے ’بادشاہ‘ اور ’سلطان‘ لے آئے

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ سرفراز احمد قربانی کے لیے بھاری بھرکم بیل ’بادشاہ‘ اور ’سلطان‘ لے آئے۔

اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ایک بیل کا نام بادشاہ اور دوسرے کا نام سلطان ہے، بادشاہ زیادہ چلبلا ہے تو اس کے ساتھ زیادہ مزہ آتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ  پورا سال دودھ اور سرسوں کا تیل پیتے ہیں، مکھن بھی کھاتے ہیں۔

سرفراز نے کہا کہ حارث رؤف اور صائم ایوب کا جانور بہت خوبصورت ہے، سعود شکیل بھی بیل لے کر آئے ہیں، فہیم اشرف کے جانور بھی بہت اچھے ہوتے ہیں۔

سابق کپتان نے کہا کہ قربانی کے بعد صبح کلیجی بنتی ہے جسے پراٹھے کے ساتھ کھاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جانوروں کو ایک سال پالا ہے، بچپن سے ہی شوق ہے کوشش ہوتی ہے کہ ایک بندہ ساتھ لائیں، جتنے ٹائم بھی یہ گھر پر رہتے ہیں ہم اس کی زیادہ سے زیادہ خدمت کرسکیں۔

سرفراز احمد نے کہا کہ جانوروں کو بہت محبت سے پالتے ہیں اور پھر اللہ کی راہ میں قربان کرتے ہیں۔

ہیڈ کوچ نے کہا کہ عید گھر پر ہی منائیں گے لوگوں کے لیے پیغام ہے کہ جو لوگ قربانی نہیں کررہے تو گوشت ان تک ضرور پہنچائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں