بریک بعد کھیلوں کی دنیا سے کچھ خبروں پرایک نظر۔۔
سابق عالمی چیمپئن پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے الزامات لگانے پر خاتون وکیل کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر دیا ہے۔ وکیل فریال حسین نے 2023 میں ایک پوڈ کاسٹ میں عامر خان اور انکی اہلیہ پر الزامات لگائے تھے۔ باکسر عامر خان اور اہلیہ نے الزامات کو جھوٹا، بدنیتی پر مبنی اور غیرثابت شدہ قرار دے کر اس کی تردید کی تھی۔ اب عامرخان اور اہلیہ نے وکیل فریال حسین کے خلاف ایک لاکھ پاؤنڈ ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق فریال حسین نے 21 صفحات پر مشتمل دفاعی دستاویزات ہائیکورٹ میں جمع کرا دیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق دفاعی دستاویزات میں سابق عالمی چیمپئن پر اہلیہ سے مل کر دھمکیاں دینے کا الزام عائد کیا گیا تھا
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ منگل کو لاہورمیں کھیلا جائے گا۔جس کیلئے دونوں ٹیموں نے قذافی سٹیڈیم میں پریکٹس شروع کردی ہے،،پاکستان نے راولپنڈی میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلا گیا پہلا ون ڈے میچ 5 وکٹوں سے جیت لیا۔پہلے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کی اور 44 اعشاریہ 1 اوورز میں 200 رنز پر پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔پاکستان نے 201 رنز کا ہدف 43 ویں اوور میں حاصل کرلیا، بابر اعظم نے 94 گیندوں پر 69 رنز کی باری کھیلی جبکہ غازی غوری 65 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹر رہے۔
اور۔۔۔یوایفا چیمپیئنز لیگ کا ٹائٹل پیرس سینٹ جرمین نے جیت لیا، میچ کا فیصلہ پنلٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا، مقررہ وقت اور ایکسٹرا ٹائم تک مقابلہ ایک ایک سے برابر تھا۔آرسنل کی جانب سے میچ کے چھٹے منٹ میں لوکاس ہاروٹز نے گول کیا، دوسرے ہاف میں پی ایس جی کے ڈیبیلے نے گول کرکے میچ برابر کیا۔ایکسٹر ا ٹائم میں کوئی ٹیم گول نہ کرسکی، مقابلہ ایک ایک سے برابر رہا جس کے بعد پی ایس جی نے پنلٹی شوٹ آؤٹ پر 3-4 سے کامیابی حاصل کی۔ پیرس سینٹ جرمین نے مسلسل دوسری بار چیمپیئنز لیگ ٹائٹل جیتا ہے، گزشتہ سال اس نے فائنل میں انٹر میلان کو شکست دی تھی۔
طائف ایئر بیس پر حوثیوں کا حملہ، اطالوی جنگی طیارہ نشانہ بن گیا
بیرونِ ملک اسرائیلیوں کی ووٹنگ کا معاملہ متنازع، لیکوڈ نے ’فلائی اینڈ ووٹ‘ مہم روکنے کا مطالبہ کر دیا
ایشیا کپ ٹرافی تنازع، بھارتی خواتین ٹیم نے بھی گزشتہ سال کی روایت دہرا دی
انعام بٹ پر عائد پابندی کا خاتمہ، ایشین گیمز میں شرکت کی راہ کھل گئی
اسلام آباد معاہدہ بحال کرنے کی ایرانی اپیل، سفارتی رابطوں میں تیزی آ گئی
ٹرمپ کا روس اور ایران کے خلاف بڑا اقدام، نئی پابندیوں کے قانون کی منظوری
بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف بڑا آپریشن، 11 خوارج ہلاک
عبادت گاہ پر حملہ ناقابلِ برداشت، اقوام متحدہ کا کوہاٹ دھماکے پر دوٹوک مؤقف
مہنگائی کے ستائے عوام کو بڑا ریلیف، پٹرول پر 100 روپے فی لیٹر رعایت
ایران جنگ پر ٹرمپ کو بڑا جھٹکا، ایوانِ نمائندگان کا بڑا فیصلہ!