پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا کہنا ہے کہ یہ تاثر درست نہیں کہ جنوبی افریقا کی تمام پچز تیز اور باؤنسی ہوتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے پاکستان میں استعمال ہونے والی پچز پر کچھ باتیں ہو رہی ہیں، اسی موضوع پر حال ہی میں میں نے بات کی ہوئی ہے۔
مائیک کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ صرف جنوبی افریقا میں نہیں ہو رہا بلکہ زمبابوے اور نمیبیا بھی مشترکہ میزبانی کر رہے ہیں۔
ہیڈ کوچ نے کہا کہ زمبابوے اور نمیبیا میں ایسے کئی وینیوز موجود ہیں جہاں اسپنرز اہم کردار ادا کرتے ہیں، اور ہم نےوہاں بھی میچز کھیلنے ہیں، یہ تاثر درست نہیں کہ جنوبی افریقا کی تمام پچز تیز اور باؤنس والی ہوتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ساؤتھ افریقا کے کچھ وینیوز ایسی خصوصیات رکھتے ہیں، پاکستان کی جنوبی افریقا میں آخری ون ڈے سیریز کے پارل میچ میں اسپن بولنگ نے واضح اثر ڈالا تھا۔
مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ ہم نےکافی ریسرچ کی ہے اور آئندہ 18 ماہ میں ہر قسم کی کنڈیشن کے مطابق تیاری کریں گے۔
