تیونس نے فیفا ورلڈکپ 2026 میں اپنے پہلے میچ میں بد ترین شکست کے بعد کوچ کو برطرف کر دیا۔
تیونس فٹبال فیڈریشن نے منگل کو قومی ٹیم کے کوچ سبری لاموشی کو برطرف کرنے کا اعلان کیا۔
یہ فیصلہ اتوار کو سویڈن کے خلاف فیفا ورلڈ کپ 2026 کے اپنے افتتاحی میچ میں 1-5 کی بدترین شکست کے بعد کیا گیا۔
لاموشی، جو فرانس کی قومی ٹیم کی جانب سے 12 بین الاقوامی میچ کھیل چکے ہیں، جنوری میں تیونس کے ہیڈ کوچ مقرر ہوئے تھے اور ان کے ساتھ 2 سال کا معاہدہ کیا گیا تھا۔
تاہم ان کی قیادت میں ٹیم 5 میں سے صرف ایک میچ جیت سکی، جو مارچ میں ہیٹی کے خلاف 0-1 کی فتح تھی۔
ورلڈ کپ سے قبل تیونس کو آسٹریا اور بیلجیئم کے خلاف وارم اپ میچز میں بھی شکستوں کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ سویڈن کے خلاف 1-5 کی ہزیمت نے ان کے سفر کو مزید مشکل بنا دیا ہے۔
تیونس فٹبال فیڈریشن کے مطابق اب فرانسیسی کوچ ہیروے رینارڈ کو ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے جو موجودہ ورلڈ کپ مہم کے اختتام تک ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ اس کے بعد مستقل معاہدے کے لیے بات چیت کی جائے گی۔
بیان میں کہا گیا کہ معاہدے کے تحت ورلڈ کپ کے بعد طویل مدتی شراکت داری پر کارکردگی کی بنیاد پر مذاکرات کیے جائیں گے۔
اطلاعات کے مطابق ہیروے رینارڈ جلد ہی مونٹیری پہنچ کر ٹیم کو جوائن کریں گے تاکہ جاپان کے خلاف اگلے گروپ میچ کی تیاری کر سکیں۔
