0

رونالڈو کے ریکارڈز، سعود شکیل کی فٹنس پر خدشات اور آئی سی سی رینکنگ میں بڑی تبدیلیاں کھیلوں کی دنیا کی آج کی اہم سرخیاں رہیں۔

اور اب کھیلوں کی دنیا سے کچھ خبریں
سب سےپہلے بات کریں گے فیفاورلڈ کپ کی ،، پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ورلڈ کپ کے آغاز میں مایوس کن کارکردگی کے بعد بلآخر ازبکستان کے خلاف میچ کے دوران کئی ریکارڈز اپنے نام کر لیے۔فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے گروپ اسٹیج میں ازبکستان کے خلاف میچ کے چھٹے منٹ میں رونالڈو نے پہلا گول کیا تو وہ ورلڈ کپ کے 6 مختلف ایڈیشنز میں گول کرنے والے پہلے فٹبالر بن گئے۔اسی میچ کے 39 ویں منٹ میں انہوں نے دوسرا گول کیا تو ایک اور ریکارڈ اپنے نام کیا۔41 سالہ رونالڈو ورلڈ کپ کے مقابلوں میں پرتگال کی جانب سے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی اور ورلڈ کپ کی تاریخ کے دوسرے معمر ترین گول اسکورر بھی بن گئے۔میچ کے بعد انہوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران اعتراف کیا کہ یہ ایک مشکل اور تاریک ہفتہ تھا، ایسا لگا جیسے میں پہلے ہی فٹ بال سے ریٹائر ہو چکا ہوں، لیکن میں ہمیشہ کی طرح ڈٹا رہا، کیونکہ میں کسی بھی چیز سے زیادہ اپنے کام پر یقین رکھتا ہوں۔رونالڈو نے مزید کہا کہ میں جانتا تھا کہ میرے ساتھی کھلاڑی بھی میری مدد کریں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ مشکل تھا، مجھے تسلیم کرنا پڑے گا، لیکن ہم اپنی فارم میں واپس آ گئے ہیں اور میں بہت خوش ہوں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ میں مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل کی ٹیسٹ اسکواڈ میں شمولیت مشکوک ہو گئی ہے۔ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل کے فٹنس مسائل کے باعث ان کے قومی اسکواڈ کا حصہ نہ ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سعود شکیل کی انجری سے ری کوری پر کام کیا جا رہا ہے جبکہ کرکٹر کے متبادل کے طور پر کیمپ میں مڈل آرڈر بیٹر کو بلایا جا رہا ہے۔
اور۔۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلیئرز رینکنگ جاری کر دی۔
انگلینڈ کے جو روٹ ایک بار پھر ٹیسٹ کے نمبر ون بیٹر بن گئے، جو روٹ کی ٹیسٹ رینکنگ میں دو درجے بہتری ہوئی ہے۔ انگلینڈ کے ہیری بروک ایک درجے تنزلی کے دوسرے نمبر پر چلے گئے۔
آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ ایک درجے تنزلی کے بعد نمبر تین پر براجمان ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں