فٹبال ورلڈکپ 2026 سے اب تک 6 ٹیمیں باہر ہو چکی ہیں۔
گروپ بی کے میچ میں بوسنیا ہرزیگوینا نے قطرکو 1-3 سے شکست دی جس کے بعد بوسنیا ہرزی گوینا کی ٹیم گروپ بی میں تیسری پوزیشن پر آگئی، جب کہ قطرکی ٹیم فٹبال ورلڈکپ سے باہر ہوگئی۔
قطر سمیت اب تک 6 ٹیمیں ورلڈکپ 2026 سےباہر ہو چکی ہیں، قطر 2022 ورلڈکپ کا میزبان اور 2 مرتبہ ایشین چیمپئن رہ چکاہے۔
دوسری جانب سوئٹزرلینڈ اور میزبان کینیڈا نے ناک آؤٹ راؤنڈ کیلئےکوالیفائی کرلیا ہے، گروپ بی کےآخری میچز میں سوئٹزرلینڈ نے کینیڈا کو دو ۔ ایک سے ہرایا۔
سوئٹزرلینڈ 7 پوائنٹس کے ساتھ گروپ بی میں سرفہرست ٹیم ہے جبکہ کینیڈا اور بوسنیا کے چار، چار پوائنٹس ہیں تاہم گول اوسط پر سبقت کی وجہ سے کینیڈا نے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
