آئر لینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ نے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔
کرکٹ آئر لینڈ کے مطابق ہینرک ملان گزشتہ 4 سال سے آئر لینڈ ٹیم کے ہیڈ کوچ ہیں، ان کا کنٹریکٹ 2027 کے اوائل تک بڑھایا گیا تھا۔
ہینرک ملان کی کوچنگ میں آئر لینڈ نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھارت کو وائٹ واش کیا۔ آئرلینڈ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کو 34 رنز سے شکست دی جبکہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رن سے ہرایا۔
اس حوالے سے ہینرک ملان کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں، کوچنگ اسٹاف اور آئرش کرکٹ فیملی کے ساتھ کام کرنا میرے لیے اعزاز رہا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ میدان میں ہم نے کئی تاریخی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
