0

فیفا ورلڈ کپ کی دلچسپ تاریخ، کس ٹیم نے کتنی بار ٹرافی اٹھائی؟

(29 جون 2026): فیفا ورلڈ کپ کی 96 سالہ تاریخ میں کب کب کون چیمپئن رہا کس ٹیم نے سب سے زیادہ بار ٹرافی اٹھائی دلچسپ تفصیل جانیے۔

فیفا ورلڈ کپ 2026 جاری ہے، جو فٹبال عالمی کپ کا 24 واں ایڈیشن ہے۔ اس بار کون ٹرافی جیتے گا، اس کا فیصلہ تو 19 جولائی کو ہوگا۔ تاہم اب تک 23 میگا ایونٹس میں کس ٹیم نے ٹرافی جیتی اور کتنی بار چیمپئن رہی اس کی دلچسپ تفصیل یہ ہے۔

فیفا ورلڈ کپ کا آغاز 1930 میں ہوا اور یوراگوئے کو پہلا چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل ہوا۔ دوسری جنگ عظیم کے باعث 1942 اور 1946 کے ایونٹ منعقد نہ ہو سکے جب کہ 2006 سے 2010 کے درمیان دو، دو سال کے وقفے سے تین ورلڈ کپ منعقد ہوئے۔

سب سے زیادہ ورلڈ کپ جیتنے کا اعزاز برازیل کو حاصل ہے، جس نے اب تک 5 بار ٹرافی اٹھائی ہے۔ اٹلی، جرمنی نے 4، چار بار جب کہ ارجنٹینا اور فرانس نے تین تین بار ورلڈ کپ جیتا۔

فیفا ورلڈ کپ کے پہلے چیمپئن یوراگوئے کو صرف دو بار ہی ٹرافی اٹھانے کا موقع ملا، جب کہ اسپین اور انگلینڈ نے ایک ایک بار ورلڈ کپ جیتا۔

فٹبال ورلڈ کپ کی 96 سالہ تاریخ میں صرف دو ٹیمیں اٹلی اور برازیل ہی اپنے اعزاز کا دفاع کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔

5 بار کی چیمپئن برازیل:

برازیل نے پہلی بار فیفا ورلڈ کپ کی ٹرافی 1958 میں اٹھائی اور پھر 1962 میں ورلڈ چیمپئن کے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کیا۔

برازیل نے 1970 میں اپنا تیسرا ورلڈ کپ جیتا، اس کے بعد اس کو چوتھا ورلڈ کپ جیتنے کے لیے 24 سال طویل انتظار کرنا پڑا اور یہ انتظار 1994 کے ایڈیشن میں ختم ہوا۔ برازیل نے آخری بار ٹرافی 2002 میں اٹھائی۔

4 بار کی چیمپئن اٹلی:

اٹلی نے 1934 میں کھیلے گئے دوسرے فیفا ورلڈ کپ میں پہلی ٹرافی جیتی اور پھر 1938 میں کامیابی کے ساتھ اپنے اعزاز کا دفاع کیا۔

اتلی کو اس کے بعد تیسری بار فٹبال کا عالمی چیمپئن بننے کے لیے 44 سال کا طویل عرصہ لگا اور 1982 میں ورلڈ کپ جیتا۔ اس کے بعد پھر 24 سال بعد 2006 میں ٹرافی اٹھائی اور یہ اب تک اس کی آخری ٹرافی ہے۔

4 بار کی چیمپئن جرمنی:

جرمنی نے اپنا پہلا فٹبال ورلڈ کپ 1954 میں جیتا، اس کے 20 سال بعد 1974 میں اس کو دوبارہ ٹرافی اٹھانے کا موقع ملا۔ جرمنی 1990 میں تیسری اور 2014 میں چوتھی بار چیمپئن بنا۔

3 بار کی چیمپئن ارجنٹینا:

ارجنٹینا کی ٹیم جو رواں فیفا ورلڈ کپ میں دفاعی چیمپئن کی حیثیت سے شریک ہے اور اب تک اس کی کارکردگی انتہائی شاندار رہی ہے، جو نا قابل شکست رہتے ہوئے ناک آؤٹ راؤنڈ میں پہنچی ہے۔

ارجنٹینا نے پہلی بار 1978 میں اور دوسری بار 1986 میں ورلڈ کپ جیتا۔ اس کے 36 سال بعد قطر میں 2022 میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ میں تیسری بار ٹرافی اٹھائی۔

3 بار کی فاتح فرانس:

فرانس کی ٹیم کو اپنی پہلی فیفا ٹرافی جیتنے کے لیے 68 برس کا طویل انتظار کرنا پڑا، جس کے بعد وہ اب تک تین بار عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز پا چکی ہے۔

فرانس نے اپنا پہلا فیفا ورلڈ کپ 1998 میں جیتا، دوسری بار ٹرافی 2008 میں اٹھائی جب کہ تیسری بار عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز 2018 میں حاصل کیا۔

2 بار کی چیمپئن یوراگوئے:

یوراگوئے کو فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلا چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل ہے اور یہ وہ اعزاز جو کبھی اس سے چھینا نہیں جا سکتا۔

تاہم یہ ٹیم صرف دو بار ہی عالمی کپ جیت سکی ہے۔ پہلی بار 1930 کا اولین ورلڈ کپ اور پھر 20 سال بعد 1950 میں فیفا ورلڈ کپ جیتا۔ اس کے بعد 76 سال سے وہ ٹرافی حاصل کرنے کی جستجو میں ہے، تاہم کامیابی نہیں مل سکی ہے۔

 ایک ایک بار کی چیمپئن انگلینڈ اور اسپین:

انگلینڈ کی ٹیم نے اپنا اولین ورلڈ کپ 1966 میں جیتا اور اس کے بعد 60 سال سے اپنے شائقین کو مسلسل مایوس کر رہی ہے۔ اسپین نے اپنا پہلا اور اب تک کا آخری واحد ورلڈ کپ 2010 میں جیتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں