0

گل پلازا مارکیٹ ایسوسی ایشن مینٹیننس کی مد میں ماہانہ سوا کروڑ روپے لیتی تھی۔نیا انکشاف

 

گل پلازا مارکیٹ ایسوسی ایشن مینٹیننس کی مد میں ماہانہ سوا کروڑ روپے لیتی تھی۔نیا انکشاف سامنے آگیا،، سٹی تاجر اتحاد کے رہنما شرجیل گوپلانی  نے بتایا کہ گل پلازا میں فی اسکوائر فٹ مینٹیننس 245 روپے مقرر تھی، اتنی بھاری رقم کے باوجود انتظامات نہ ہونے پر مارکیٹ ایسوسی ایشن جواب دے۔ادھر تکنیکی کمیٹی نے گل پلازا کو مخدوش قرار دیتے ہوئے اسے مکمل گرانے کی سفارش کردی۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور پاکستان انجنیئرنگ کونسل نے گل پلازا کا دورہ کیا، تکنیکی کمیٹی نے گل پلازا کو مخدوش قرار دے دیا۔کمیٹی نے سفارش کی کہ گل پلازا کو ریسکیو آپریشن کے بعد گرا دیا جائے، گل پلازا 8124 گز اور 1102 دکانوں پر مشتمل پلازا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں