0

فیفا ورلڈکپ: امریکا نے بوسنیا کو 0-2 سے شکست دیکر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

فیفا فٹ بال ورلڈ کپ  2026 کے  راؤنڈ آف 32 کے ناک آؤٹ میچ میں امریکا نے بوسنیا کو شکست دے کر پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ 

سان فرانسسکو میں کھیلے گئے میچ میں  امریکا نے بوسنیا کو 0-2 سے شکست دی، امریکا کی جانب سے گول بیلوگن اور ٹلمین نے اسکور کیے۔

اس کامیابی کے ساتھ امریکی فٹبال ٹیم ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔

فیفا ورلڈکپ کے پری کوارٹر فائنل میں امریکا کا مقابلہ بیلجیئم سے ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں