اوراب کھیلوں کی دنیا سے کچھ اہم خبروں پرایک نظرڈالتےہیں۔۔۔
پاکستان اور سعودی عرب کےدرمیان کرکٹ کےفروغ کیلئے بہت بڑی ڈیل ہونے جارہی ہے،،پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور سعودی عرب کرکٹ فیڈریشن نے کرکٹ کے فروغ اور انفرا اسٹرکچر کی ترقی کے لیے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کئےہیں ، جس کے تحت جدہ میں ایک جدید بین الاقوامی معیار کا کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کیا جائے گا۔معاہدے پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی اور چیئرمین سعودی عرب کرکٹ فیڈریشن نے دستخط کیے۔ایم او یو کے مطابق دونوں ادارے کرکٹ انفرا اسٹرکچر کی ترقی، آپریشنل معیارات، استعداد کار میں اضافے اور کھیل کے فروغ کے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کریں گے۔ معاہدے کے تحت جدید اور مربوط کرکٹ انفرا اسٹرکچر کی تعمیر کے علاوہ سعودی عرب میں کرکٹ کے فروغ، نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت اور انہیں نئے مواقع فراہم کرنے پر بھی توجہ دی جائے گی۔
ومبلڈن 2026ء میں تقریباً 4 سال بعد سنگلز ٹینس میں واپسی کرنے والی سرینا ولیمز اپنی کارکردگی کے ساتھ ساتھ مہنگی جیولری کی وجہ سے بھی خبروں میں ہیں۔کھیل کے دوران سرینا نے اپنے شوہر الیکسس اوہانیان کی جانب سے دی ہوئی تقریباً 3 ملین ڈالر مالیت کی منگنی کی انگوٹھی پہن رکھی تھی جس میں 17 قیراط کا بیضوی سفید ہیرا مرکزی پتھر کے طور پر جڑا ہوا ہے۔ان کی ہلکے گلابی رنگ اور چمکدار مینی کیور (ناخنوں کی سجاوٹ) بھی مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی رہی جسے سادہ مگر پُرکشش انداز قرار دیا جا رہا ہے۔
اور۔۔۔ پاکستانی اسپنر ابرار احمد آئی سی سی مینز ٹی 20 بولرز کی رینکنگ میں بھارت کے ورون چکراورتی کو پیچھے چھوڑ کر دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ابرار احمد 736 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ایک درجہ ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ افغانستان کے اسپنر راشد خان 753 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ٹی 20 بیٹرز کی رینکنگ میں پاکستان کے اوپننگ بیٹر صاحبزادہ فرحان کی 848 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن برقرار ہے جبکہ بھارت کے ایشان کشن اپنی ٹیم کے آؤٹ آف فارم بیٹر ابھیشیک شرما کو پیچھے چھوڑ کر دوبارہ پہلی پوزیشن پر آگئے ہیں۔بابر اعظم ٹی 20 بیٹرز کی رینکنگ میں 42 ویں نمبر پر ہیں۔