0

فیفا ورلڈ کپ میں Argentina نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد Cape Verde کو شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی، جبکہ غزہ میں فلسطینی فٹبالر کی شہادت اور قومی کرکٹرز کو بیرونِ ملک لیگز کے لیے اجازت نامے جاری ہونے کی خبریں بھی توجہ کا مرکز رہیں۔

SPORTS PKG
کھیلوں کی خبروں میں سب سے پہلے بات کریں گے فیفاورلڈ کپ کی ،، جس کےراؤنڈ آف 32 میں ارجنٹینا نے سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلے کے بعد کیپ ورڈی کو شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔فیفا ورلڈ کپ کے راؤنڈ آف 32 میں ارجنٹینا نے پہلی مرتبہ ورلڈ کپ میں شریک کیپ ورڈی کو اضافی وقت میں2-3کے اسکور سے شکست دی۔ میامی میں کھیلا گیا یہ میچ دلچسپ اور سنسنی خیز رہا، کیپ ورڈی نے 2 مرتبہ خسارے میں جانے کے باوجود میچ برابر کیا۔پہلے ارجنٹینا نے میسی کے گول کی بدولت برتری حاصل کی تھی، یہ گول اسٹار کھلاڑ ی نے 29ویں منٹ میں اسکور کیا۔ جاری ورلڈ کپ میں یہ اُن کا ساتواں گول تھا۔59ویں منٹ میں کیپ ورڈی کی جانب سے ڈوآرٹے نے گول برابر کیا۔ دوسرے ہاف میں ارجنٹینا کو گول کرنے کے 2 سنہری مواقع ملے مگر دونوں مرتبہ کیپ ورڈی کے گول کیپر ووزینا اُن کے آڑے آگئے ۔کھیل کے مقررہ وقت تک مقابلہ 1-1 گول سے برابر رہا ۔ اضافی وقت کا کھیل شروع ہوا تو ارجنٹینا کے لیسینڈرو مارٹینز نے 92ویں منٹ میں گول کرکے ارجنٹینا کو برتردی دلادی۔
ناظرین۔۔۔ غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی فٹبالر اور گول کیپر سلیم الاشقر شہید ہو گئے جبکہ ان کی شہادت پر فیفا کی خاموشی پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی فٹبال ایسوسی ایشن نے اس ہفتے کے آغاز میں سلیم الاشقر کی شہادت کا اعلان کیا تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 32 سالہ فٹبالر کو اسرائیلی فوج نے خان یونس کے شمال مشرق میں واقع قصبے القارا میں گولی مار کر شہید کیا

اور—- قومی کرکٹرز کو بیرون ملک لیگز کھیلنے کے لیے پی سی بی کی جانب سے این او سی جاری کردیے گئے۔پی سی بی ذرائع کے مطابق محمد حارث ، شاداب خان ، محمد نعیم ، عبداللہ شفیق اور فرحان یوسف کو این او سی جاری کیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ شمائل حسین ، مہران ممتاز، عثمان خان، علی شبیر، محمد فاروق ، محمد عمران ، محمد باسط اور خلیل احمد کو بھی این او سی جاری کردیے گئے ہیں۔13 کرکٹرز کو گلوبل سپر لیگ 2026 کے لیے این او سی جاری کیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں