0

فیفا ورلڈ کپ میں میسی نے ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا، جبکہ کوارٹر فائنل کی سنسنی خیز لائن اپ بھی مکمل ہوگئی۔

اوراب کھیلوں کی خبریں ۔۔۔۔
ناظرین فیفاورلڈکپ میں جہاں کھلاڑی اپنی مہارت اور شاندارکھیل سے کیٗی ریکارڈ اپنے نام کررہےہیں وہیں ،،اسٹار فٹ بالر لیونل میسی نے ایک بار پھر فٹبال کی تاریخ میں اپنا نام درج کرا دیا، تاہم اس مرتبہ یہ ریکارڈ ان کے لیے خوش گوار نہیں رہا۔فیفا ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل (راؤنڈ آف 16) میں ارجنٹینا اور مصر کے درمیان میچ کے دوران میسی نے اپنے کیریئر کی چوتھی ورلڈ کپ پنالٹی ضائع کر دی، جس کے بعد وہ فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ پنالٹیز (شوٹ آؤٹ کے علاوہ) ضائع کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔ارجنٹینا اس وقت 1 گول سے خسارے میں تھا جب ٹیم کو برابری کا سنہری موقع ملا، تاہم میسی کی دائیں جانب ماری گئی پنالٹی کو مصر کے گول کیپر نے شاندار انداز میں روک لیا۔
یہ جاری ٹورنامنٹ میں میسی کی دوسری جبکہ مجموعی طور پر ورلڈ کپ کی چوتھی ضائع شدہ پنالٹی تھی۔اس سے قبل وہ 2018ء کے ورلڈ کپ میں آئس لینڈ اور 2022ء کے ورلڈ کپ میں پولینڈ کے خلاف بھی پنالٹی گنوا چکے ہیں، جبکہ اس ٹورنامنٹ کے گروپ مرحلے میں آسٹریا کے خلاف بھی ایک پنالٹی ضائع کی تھی۔
دوسری جانب فٹ بال ورلڈکپ کے 23 ویں ایڈیشن کی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی، مراکش، ناروے اور سوئٹزرلینڈ نے اپنے شاندار کھیل سے غیر متوقع طور پر ایونٹ کی آخری آٹھ ٹیموں میں جگہ بنائی۔
وینکوور میں کولمبیا کے خلاف آخری پری کوارٹر فائنل میں سوئٹزرلینڈ کی جیت کے ساتھ ہی میگا ایونٹ کی کوارٹر فائنل لائن اپ بھی مکمل ہوگئی۔دو روز کے آرام کے بعد ایونٹ کا پہلا کوارٹر فائنل جمعے کی شب کھیلا جائے گا جس میں فرانس کا مقابلہ مراکش سے ہوگا۔دوسرے کوارٹر فائنل میں اسپین اور بیلجئم، تیسرے کوارٹر فائنل میں انگلینڈ اور ناروے اور آخری کوارٹر فائنل میں سوئٹزرلینڈ اور دفاعی چیمپئن ارجنٹینا مدمقابل آئیں گے۔یہ تینوں کوارٹر فائنل پاکستانی وقت کے مطابق ہفتے کی شب اور اتوار کی صبح کھیلے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں