0

فیفا ورلڈکپ 2026: فائنل کے موقع پر ہاف ٹائم شو منعقد کیا جائے گا

فیفا ورلڈکپ 2026 کے فائنل کے موقع پر بھی ہاف ٹائم شو منعقد کیا جائے گا۔

فائنل میں تاریخ کا پہلا ہاف ٹائم شو 19 جولائی کو نیو جرسی اسٹیڈیم میں ہوگا جس میں گلوکار جسٹن بیبر، میڈونا، شکیرا اور بی ٹی ایس کی پرفارمنس ہوگی۔

اس کے علاوہ برنا بوائے، گستاوو دودامل اور کولڈ پلے کے ساتھ پی ایس 22 کورس بھی ہاف ٹائم شو میں پرفارم کریں گے۔

جسٹن بیبر کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ دنیا کو متحد کرتا ہے اور اس شو کا حصہ بننا اعزاز ہے۔

سیسمی اسٹریٹ اور دی مپٹس کے کردار بھی فیفا ورلڈکپ 2026 کے فائنل ہاف ٹائم شو کا حصہ ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں