کھیلوں کی دنیا سے کچھ خبروں پر ایک نظر۔
یورپی ارکانِ پارلیمنٹ نے ریڈ کارڈ معطلی پر فیفا کے سربراہ انفانٹینو کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا، قانون سازوں نے ٹرمپ کی مداخلت کے بعد بالوگن کی معطلی کو ختم کرنے کے فیفا کے فیصلے کو شرمناک قرار دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ فیفا کے سربراہ انفانٹینو نے امریکی صدر ٹرمپ کی دوستی نبھانے کیلئے فٹ بال کی عالمی تاریخ کو مسخ کیا ہے۔ یورپین فٹ بال باڈی نے بھی اس فیصلے کو ناقابلِ فہم اور بلاجواز قرار دیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق یورپی قانون سازوں کا مطالبہ امریکی اسٹرائیکر فولارین بالوگن کی ورلڈ کپ معطلی کو منسوخ کرنے کے تنظیم کے بے مثال فیصلے کے بعد سامنے آیا ہے۔ اس فیصلے نے یہ سوالات کھڑے کر دیے ہیں کہ آیا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دباؤ نے اس اقدام پر اثر ڈالا۔رپورٹ کے مطابق، یورپی پارلیمنٹ کے ارکان کے ایک گروپ نے گزشتہ روز ایک مہم شروع کی جس میں اس فیصلے میں انفانٹینو کے کردار کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب ۔۔۔ کپتان ایمباپے اور ڈیمبیلے کی عمدہ کارکردگی کی بدولت فرانس نے مراکش کو شکست دیکر فیفا ورلڈ کپ فٹ بال کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم کا اعزاز حاصل کرلیا۔میچ کی ابتداء سے ہی فرانسیسی ٹیم چھائی رہی، میچ کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا لیکن اگلے ہاف میں چھ منٹ میں فرانسیسی ٹیم نے دو گول کرکے میچ اپنے نام کیا۔ بوسٹن اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے کوارٹر فائنل کا آغاز انتہائی شاندار تھا۔ فرانسیسی ٹیم نے مراکش کے گول پر کئی حملے کئے۔ایمباپے کو ڈی میں گرانے پر فرانس کو پینلٹی ملی لیکن ایمپاپے کی لگائی ہوئی ہٹ کو مراکشی گول کیپر نے باسانی روک لیا۔ پہلے ہاف میں مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا، دوسرے ہاف میں بھی فرانسیسی ٹیم نے مراکش کے گول پر کئی حملے کئے بلاخر 60 ویں منٹ میں ایمباپے نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلوائی اور 66 ویں منٹ میں ڈیمبلے نے خوبصورت گول کرکے فرانس کی برتری ڈبل کردی۔
‘موت ہر ایک کو آنی ہے، مگر پشتونوں کی عزت اور وقار کبھی نہیں مرتا’، شاہد آفریدی کا شاپور زدران کو خراج عقیدت
حسینہ واجد نے بنگلادیش واپسی کا منصوبہ بنالیا، گرفتاری یا قتل کے خدشے کا بھی اظہار
شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای مشہد میں روضہ حضرت امام رضا کے احاطے میں سپردخاک
ورلڈ بینک نے پاکستان میں بجلی کے ترسیلی نظام کو بہترکرنے کیلئے 376 ملین ڈالر کی منظوری دیدی
مصر کی فٹبال ٹیم کی وطن واپسی، ہزاروں افراد استقبال کیلئے پہنچ گئے
سینیٹ کمیٹی نے سابق اراکین پارلیمنٹ، اہلیہ اور بچوں کو مفت بلیو پاسپورٹ دینے کا بل منظور کرلیا
محمد عامر کا دی ہنڈریڈ میں معاہدہ، ٹرینٹ راکٹس کو جوائن کر لیا
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
مانگی ڈیم دہشتگردانہ واقعےکیخلاف سکیورٹی فورسز کا ‘آپریشن شعبان’، مزید 13 خارجی دہشتگرد ہلاک، مجموعی تعداد 39 ہوگئی
جامعہ کراچی میں طلبہ تنظیموں کے تصادم کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم، مقدمہ درج