0

بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان ٹیسٹ ٹیم ویسٹ انڈیز روانہ، جبکہ فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنلز میں فرانس، اسپین، ارجنٹینا اور انگلینڈ ٹائٹل کی جنگ کے لیے تیار۔

پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم نئے کپتان بابر اعظم کی قیادت میں دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے روانہ ہو گئی ،،قومی ٹیم ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے آج صبح اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ویسٹ انڈیز کے لیے روانہ ہوئی۔ ٹیم براستہ دوحہ اور لندن، ویسٹ انڈیز پہنچے گی۔پاکستان ٹیسٹ ٹیم ویسٹ انڈیز میں 18 سے 21 جولائی تک چار روزہ پریکٹس میچ کھیلے گی۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دو ٹیسٹ میچ 25 جولائی سے 10 اگست تک برائن لارا کرکٹ اکیڈمی ٹوروبا اور کوئینز پارک اوول پورٹ آف اسپین میں شیڈول ہیں۔ ۔ناظرین ۔۔ پی سی بی نے مسلسل ناکامیوں کے بعد ٹیسٹ کپتان شان مسعود سے ذمہ داریاں واپس لیتے ہوئے اسٹار بیٹر بابر اعظم کو دوبارہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا ہے۔شان مسعود کی قیادت میں پاکستان ٹیم 16 میں سے 12 میچز ہاری، ان میں بنگلہ دیش کے خلاف ہوم اور اوے دونوں ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کی تاریخی اور شرمناک شکستیں بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب امریکا میں کھیلے جا رہے فیفا ورلڈ کپ اپنے اختتام کی جانب گامزن سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی ہےکیا ارجنٹینا اپنے اعزاز کا دفاع کر پائے گا یا پھر کوئی نیا چیمپئن ٹرافی لے جائے گا، اس کا فیصلہ اگلے تین میچز میں ہو جائے گا۔فیفا ورلڈ کپ میں تین دن کا آرام ہے، جس میں چاروں سیمی فائنلسٹ ٹیمیں اپنے اپنے ہتھیاروں کو تیز کریں گی اور تیاریوں کو حتمی شکل دیں گی۔پہلا سیمی فائنل تین بار کی عالمی چیمپئن فرانس اور 2010 کی عالمی چیمپئن اسپین کے درمیان آرلنگٹن کے ڈیلاس اسٹیڈیم میں امریکی اوقات کے مطابق منگل 14 جولائی کو دوپہر 2 بجے جب کہ پاکستانی وقت کے مطابق بدھ 15 جولائی کی شب 12 بجے کھیلا جائے گا۔ ۔دوسرا سیمی فائنل دفاعی چیمپئن اور تین بار فیفا ورلڈ کپ کی ٹرافی اٹھانے والی ٹیم ارجنٹینا اور 1966 میں پہلی اور آخری بار ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم انگلینڈ کے درمیان اٹلانٹا میں کھیلا جائے گا۔یہ میچ امریکی وقت کے مطابق بدھ 15 جولائی کو سہ پہر 3 بجے جب کہ پاکستانی وقت کے مطابق جمعرات 16 جولائی کو رات 12 بجے کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں