اوراب کھیلوں کی دنیا سے کچھ خبریں ۔۔
آج بات کریں گے فیفا ورلڈکپ کی ،،،جہاں اس بار فلسطین کےمظلوموں کےحوالےسے بھی آوازگونجےگی ،،جی ہاں ۔۔۔امریکی شہر نیویارک کے علاقے ’لِٹل فلسطین‘ میں مقیم عرب اور فلسطینی نژاد شہری فٹبال عالمی کپ 2026ء کے فائنل میں ارجنٹینا کے مقابلے میں اسپین کی حمایت کر رہے ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق لٹل فلسطین کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ اسپین کی فلسطین کے حق میں پالیسیوں اور غزہ جنگ پر اسرائیل کے خلاف مؤقف نے اسے عرب برادری میں مقبول بنا دیا ہے۔بروکلین کے علاقے بے رج میں جہاں بڑی تعداد میں فلسطینی، یمنی، لبنانی اور دیگر عرب برادریاں آباد ہیں، عالمی کپ کے دوران فلسطینی پرچم اور ثقافتی علامات نمایاں طور پر آویزاں کر رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق مقامی رہنماؤں اور دکانداروں کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ نے عرب برادری کے اتحاد اور یکجہتی کو اجاگر کیا ہے۔عرب امریکن فیڈریشن کے سربراہ 72 سالہ زین رماوی نے کہا ہے کہ ہم اسپین کی حمایت اس لیے کرتے ہیں کیونکہ یہ ملک فلسطینی نظریے کا حامی ہے، فٹبال اور سیاست کو مکمل طور پر الگ نہیں کیا جا سکتا۔عرب میڈیا کے مطابق لٹل فلسطین کی مقامی کاروباری شخصیات نے بھی اسپین کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین کو تسلیم کرنے اور غزہ کے معاملے پر واضح مؤقف اختیار کرنے کی وجہ سے عرب برادری کی بڑی تعداد اسپین کے ساتھ کھڑی ہے۔ ناظرین ۔۔کوبتاتےچلیں ۔۔ عالمی کپ 2026ء میں 8 عرب ٹیموں نے حصہ لیا تھا جبکہ مراکش کوارٹر فائنل تک پہنچنے والی سب سے کامیاب عرب ٹیم رہی۔ٹورنامنٹ کے دوران عرب شائقین نے مختلف عرب ٹیموں کی بھرپور حمایت کی اور فلسطینی پرچم بھی نمایاں طور پر لہرائے گئے۔عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ بعض شائقین ارجنٹینا کے صدر کے اسرائیل نواز مؤقف کی وجہ سے اسپین کی حمایت کر رہے ہیں تاہم کچھ عرب مداح لیونل میسی کی غیر معمولی صلاحیتوں کی وجہ سے ارجنٹینا کے حامی بھی ہیں۔
آخرمیں کرکٹ کےمیدان سے ایک افسوسناک خبر۔۔۔ ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری آل راؤنڈر سر گارفیلڈ سوبرز عرف گیری سوبرز 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ دُنیائے کرکٹ کے عظیم آل راؤنڈر فرسٹ کلاس کرکٹ میں ایک اوور میں چھ چھکے لگانے والے پہلے کھلاڑی تھے، انہوں نے اپنے عہد میں ٹیسٹ کرکٹ کی سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلنے کا ریکارڈ بھی بنایا۔ سر گیری سوبرز کا شمار کرکٹ کی تاریخ کے بہترین آل راؤنڈرز میں کیا جاتا تھا
طائف ایئر بیس پر حوثیوں کا حملہ، اطالوی جنگی طیارہ نشانہ بن گیا
بیرونِ ملک اسرائیلیوں کی ووٹنگ کا معاملہ متنازع، لیکوڈ نے ’فلائی اینڈ ووٹ‘ مہم روکنے کا مطالبہ کر دیا
ایشیا کپ ٹرافی تنازع، بھارتی خواتین ٹیم نے بھی گزشتہ سال کی روایت دہرا دی
انعام بٹ پر عائد پابندی کا خاتمہ، ایشین گیمز میں شرکت کی راہ کھل گئی
اسلام آباد معاہدہ بحال کرنے کی ایرانی اپیل، سفارتی رابطوں میں تیزی آ گئی
ٹرمپ کا روس اور ایران کے خلاف بڑا اقدام، نئی پابندیوں کے قانون کی منظوری
بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف بڑا آپریشن، 11 خوارج ہلاک
عبادت گاہ پر حملہ ناقابلِ برداشت، اقوام متحدہ کا کوہاٹ دھماکے پر دوٹوک مؤقف
مہنگائی کے ستائے عوام کو بڑا ریلیف، پٹرول پر 100 روپے فی لیٹر رعایت
ایران جنگ پر ٹرمپ کو بڑا جھٹکا، ایوانِ نمائندگان کا بڑا فیصلہ!