کھیلوں کی خبروں میں سب سے پہلے بات کریں گے دنیا کےسب سے بڑے اسپورٹس ایونٹ ، فٹ بال ورلڈکپ کی ،،جس میں شاندارفتح کےبعد اسپین نے ایک منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیاہے،اسپین کی ٹیم پورے ٹورنامنٹ میں صرف ایک گول دے کر اعزاز جیتنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔اسپین کے خلاف ورلڈکپ ایونٹ میں صرف ایک گول اسکور ہوا، 8 میچز میں کوئی بھی ٹیم اسپین کے خلاف برتری حاصل نہ کرسکی۔واضح رہے کہ اسپین ارجنٹینا کے خلاف 0-1 سے کامیابی حاصل کرکے دوسری مرتبہ فٹبال کا عالمی چیمپئن بن گیا ہے۔
ناظرین ۔۔جیسے ہی اسپین نے فیفاورلڈ کپ کےفائنل میں ارجنٹنا کو ہراکر ورلڈکپ اپنے نام کیا،،،اسپین کےنوجوان فٹ بالر لامین یامال سجدے میں گرگئے،،سوشل میڈیا پر لامین یامال کی ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں انہیں میدان میں سجدہ کرتے ہوئے دکھایا جا سکتا ہے۔ ویڈیو پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں اور اس عمل کو خوب سراہا جا رہا ہے۔اسپین نے ارجنٹینا کو شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ جیتا، جس کے بعد میدان میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان تلخ کلامی اور ہاتھا پائی ہوئی، جبکہ اسی دوران لامین یامال نے سجدہ کر کے خدا کا شکر ادا کیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس منظر کو خوب سراہتے ہوئے امختلف تبصرے کیے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا ہے کہ سب لوگ لڑ رہے تھے اور ایک شخص دعا کر رہا تھا، جبکہ دوسرے نے کہا کہ ایک عظیم کھلاڑی کا یہی انداز ہوتا ہے۔
اور۔۔ فرانس کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کائلیان ایمباپے نے مسلسل دوسری بار ’گولڈن بوٹ‘ ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔کائلیان ایمباپے نے فیفا ورلڈ کپ 2026ء میں سب سے زیادہ 10گول کیے جب کہ ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی 8 گول سکور کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔ فرانسسی فٹبالر نے فیفا ورلڈ کپ کے پچھلے ایڈیشن میں بھی سب سے زیادہ گول کرنے پر گولڈن بوٹ ایوارڈ حاصل کیا تھا۔
طائف ایئر بیس پر حوثیوں کا حملہ، اطالوی جنگی طیارہ نشانہ بن گیا
بیرونِ ملک اسرائیلیوں کی ووٹنگ کا معاملہ متنازع، لیکوڈ نے ’فلائی اینڈ ووٹ‘ مہم روکنے کا مطالبہ کر دیا
ایشیا کپ ٹرافی تنازع، بھارتی خواتین ٹیم نے بھی گزشتہ سال کی روایت دہرا دی
انعام بٹ پر عائد پابندی کا خاتمہ، ایشین گیمز میں شرکت کی راہ کھل گئی
اسلام آباد معاہدہ بحال کرنے کی ایرانی اپیل، سفارتی رابطوں میں تیزی آ گئی
ٹرمپ کا روس اور ایران کے خلاف بڑا اقدام، نئی پابندیوں کے قانون کی منظوری
بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف بڑا آپریشن، 11 خوارج ہلاک
عبادت گاہ پر حملہ ناقابلِ برداشت، اقوام متحدہ کا کوہاٹ دھماکے پر دوٹوک مؤقف
مہنگائی کے ستائے عوام کو بڑا ریلیف، پٹرول پر 100 روپے فی لیٹر رعایت
ایران جنگ پر ٹرمپ کو بڑا جھٹکا، ایوانِ نمائندگان کا بڑا فیصلہ!