امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی فیفا ورلڈکپ 2026 کی فاتح ٹیم اسپین کو ٹرافی دینے کے بعد اسٹیج نہ چھوڑنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
فیفا ورلڈکپ 2026 کے فائنل میں اسپین نے دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کو 0-1 سے شکست دے کر دوسری بار ورلڈکپ جیت لیا۔
نیویارک میں کھیلے گئے فیصلہ کن معرکے میں اسپین کی ٹیم چھائی رہی اور دنیائے فٹبال پر آئندہ 4 سال کی حکمرانی قائم کرلی۔
اسپین کی جیت کے بعد کھلاڑیوں کی جانب سے گراؤنڈ میں ہی جشن منایاگیا۔
تاہم سوشل میڈیاپر وائرل ویڈیو میں ایک ویڈیو ایسی بھی ہے جو خاصی مقبول ہورہی ہے، یہ ویڈیو کسی اورکی نہیں بلکہ امریکی صدر ڈونلڈ ڈرمپ کی ہے جو اسپین کے کھلاڑیوں کوٹرافی پیش کررہے ہیں۔
اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کھلاڑیوں کو ٹرافی دینےکے بعد امریکی صدر اسٹیج پر ہی موجود رہے اور بظاہر وہ کھلاڑیوں کے ساتھ تصویر وننگ تصویر میں اپنی موجودگی چاہتے تھے۔
ٹرمپ کبھی ایک کھلاڑی سے توکبھی دوسرے کھلاڑی سے ہاتھ ملارہے جب کہ ان کے ساتھ موجود انتظامیہ نے ٹرمپ کو اسٹیج سے نیچےکی جانب راستہ دکھانےکی کئی بارکوشش کی لیکن وہ ناکام رہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسپین کے کھلاڑی بھی امریکی صدر کا اسٹیج سے اترنےکا انتظار کر رہے تھے لیکن صورت حال کو دیکھتے ہوئے کھلاڑیوں نے اپنا جشن شروع کردیا اور تصاویر کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
