0

کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی سوئمرز کی مایوس کن کارکردگی کا سلسلہ برقرار

کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی سوئمرز کی مایوس کن کارکردگی کا سلسلہ برقرار ہے۔

خواتین کی 100 میٹر فری اسٹائل میں بھی جہاں آرا نبی ہیٹس سے آگے نہ بڑھ سکیں، 100 میٹر فری اسٹائل میں جہاں آرا کی ٹائمنگ 1:00.36 رہی۔

ایونٹ میں شریک 64 سوئمرز میں سے جہاں آرا 36 ویں نمبر پر رہیں جبکہ خواتین کی 100 میٹر فری اسٹائل میں ٹاپ 16 نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

دوسری جانب مردوں کی 50 میٹر بریسٹ اسٹروک میں حمزہ آصف نے اپنا نیشنل ریکارڈ بہتر بنایا۔

نیشنل ریکارڈ بہتر بنانے کے باوجود بھی حمزہ سیمی فائنل میں نہ آسکے، حمزہ آصف کی 50 میٹر بریسٹ اسٹروک میں ٹائمنگ 29.63 سیکنڈز رہی۔

اس سے قبل حمزہ کا نیشنل ریکارڈ 29.99 سیکنڈز تھا، کامن ویلتھ گیمز 50 میٹر بریسٹ اسٹروک ہیٹس میں حمزہ 50 میں سے 27 ویں نمبر پر رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں