اوراب ایک نظرکھیلوں کےمیدان سےکچھ خبروں پر۔۔
سب سے پہلے بات کرتےہیں پاکستان ویسٹ انڈیزٹیسٹ کی ،،،برائن لارا کرکٹ اکیڈمی ٹروبا میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلا ٹیسٹ بابر اعظم کے کیریئر کا بطور کپتان 21 واں ٹیسٹ میچ ہے، جبکہ مجموعی طور پر دائیں ہاتھ کے بیٹر کا یہ 63 واں ٹیسٹ میچ ہے۔ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کے لیے سب سے زیادہ رنز بنانے والوں میں دسواں نمبر رکھنے والے بابر اعظم جنھوں نے اب تک 115 ٹیسٹ اننگز میں 9 سینچریاں بنائیں ہیں، ٹیسٹ کرکٹ میں دسویں سینچری کے لیے ان کا انتظار اب صبر آزما بنتا جا رہا ہے۔ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی اولین سینچری 32 اننگز کے بعد اسکور کرنے والے بابر اعظم نے ٹیسٹ کرکٹ میں آخری سینچری اننگز کراچی میں نیوزی لینڈ کے خلاف دسمبر 2022ء میں 161 رنز کی شکل میں کھیلی تھی۔اس کے بعد سے دائیں ہاتھ کے بیٹر ٹیسٹ کرکٹ میں مسلسل بڑی اننگز کھیلنے کی کوشش میں ناکام دکھائی دے رہے ہیں۔بابر اعظم نے دسمبر 2022ء کے بعد سے 42 ماہ کے عرصے میں 33 ٹیسٹ اننگز کھیلی ہیں۔بابر اعظم کی اس دوران بیٹنگ میں غیر مستقل مزاج کا انداز اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ وہ صرف 2 بار اس عرصے میں ایسی 2 اننگز کھیل سکے جن میں انہوں نے 100 سے زیادہ گیندیں کھیلی ہیں، جبکہ 33 اننگز میں وہ 5 نصف سینچریوں کے ساتھ 863 رنز بنا سکے۔
اور۔۔۔
پی ایچ ایف نے جنوبی کوریا کے خلاف ہاکی ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔جنوبی کوریا پاکستان کے دورے پر 4 میچز کی سیریز کھیلے گی، تمام میچز نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔شیڈول کے مطابق پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان پہلا میچ 30 جولائی، دوسرا یکم اگست، تیسرا 4 اگست اور آخری میچ 7 اگست کو کھیلا جائے گا۔پی ایچ ایف کے صدر محی الدین وانی نے جنوبی کوریا اور پاکستان کے درمیان ہاکی ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات کے پہلے مرحلے میں پولنگ جاری، ووٹنگ کے دوران چند مقامات پر ہنگامہ آرائی جبکہ مجموعی صورتحال پرامن قرار دی جا رہی ہے۔
ایران نے یوکرین پر ایرانی جہاز کو نشانہ بنا کر جنگ میں شامل ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے سخت ردعمل اور جوابی کارروائی کی وارننگ دے دی۔
بابر اعظم کی دسویں ٹیسٹ سنچری کا انتظار برقرار، جبکہ پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان چار میچوں پر مشتمل ہاکی ٹیسٹ سیریز کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔
دوبارہ اقتدار میں آیا تو قطر کو دشمن ریاست قرار دوں گا، سابق اسرائیلی وزیراعظم
لاہور قلندرز نے گلوبل سپر لیگ سے عبداللہ شفیق کو ریلیز کردیا
ٹی 20 ورلڈکپ 2028: آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے 14 شہروں نے میزبانی کی پیشکش کردی
امریکا کیساتھ مذاکرات کی بحالی کیلئے تیار ہیں، ایران نے پاکستان کو آگاہ کردیا
ایران جنگ میں اب تک 18 امریکی فوجی ہلاک، 624 زخمی ہوئے، پینٹاگون نے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیے
یو اے ای کی مغربی کنارے پر مساجد جلانے کی شدید مذمت، نیتن یاہو حکومت کو ذمہ دار قرار دیدیا
روس کو ہتھیار فراہم کرکے ایران پہلے ہی یوکرین کیخلاف جنگ میں شامل ہو چکا ہے: زیلنسکی