اوراب کھیلوں کےمیدان سے کچھ خبروں پرایک نظر۔۔
سب سے پہلے بات کریں گے پاک ویسٹ انڈیزپہلے ٹیسٹ میچ کی ،،،جو کہ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا ہےتیسرے دن کے اختتام تک ویسٹ انڈیز نے پاکستان پر 155 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے،،پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹاروبا میں کھیلا جا رہا سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا اور ویسٹ انڈیز نے تیسرے روز کھیل کے اختتام تک دوسری اننگ میں سات وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز بنا کر پاکستان پر 155 رنز کی برتری حاصل کر لی۔ٹیسٹ میچ کا تیسرا دن بولرز کے نام رہا اور مجموعی طور پر 14 وکٹیں گریں۔ پہلے ویسٹ انڈین بولرز نے پاکستان ٹیم کی باقی سات وکٹیں لیں، پھر پاکستانی بولرز کمال دکھاتے ہوئے قومی ٹیم کو میچ میں واپس لائے اور مہمان ٹیم کی سات وکٹیں اڑا ڈالیں۔پہلی اننگ میں 29 رنز کی برتری حاصل کرنے کے بعد ویسٹ انڈیز کی دوسری اننگ کا آغاز تباہ کن انداز میں ہوا اور مہمان ٹیم کی وکٹیں شاہینوں کی تیز رفتار بولنگ کے سامنے سوکھے پتوں کی گرتی گئیں۔ ٹیم کی نصف سنچری سے قبل ہی ویسٹ انڈیز کے چار کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔ چندرپال 35 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔اس سے قبل پاکستان نے اپنی پہلی اننگ تین وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز سے شروع کی۔ شان مسعود نے سنچری اسکور کرتے ہوئے 109 رنز بنائے جب کہ امام الحق 63 رنز بنا کرنمایاں رہے۔ پاکستان کی آخری سات وکٹیں صرف 38 رنز کے اضافے سے گریں۔ جسٹن گریوز کی تباہ کن بولنگ، اننگزمیں پہلی بار پانچ شکار کیے
اورناظرین ۔۔ جنوبی کوریا کی ہاکی ٹیم چار میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان پہنچ گئی ہے۔جنوبی کوریا کا وفد 24 کھلاڑیوں اور آفیشلز پر مشتمل ہے جو اپنے دورہ پاکستان کے دوران قومی ٹیم کے خلاف چار میچوں کی سیریز میں حصہ لے گا۔ تمام میچز اسلام آباد کے نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔شیڈول کے مطابق سیریز کا پہلا میچ 30 جولائی، دوسرا یکم اگست، تیسرا 4 اگست جبکہ چوتھا اور آخری میچ 7 اگست کو ہوگا۔
ایران جنگ پر ٹرمپ کو بڑا جھٹکا، ایوانِ نمائندگان کا بڑا فیصلہ!
آئی سی سی رینکنگ میں بڑی ہلچل، شبمن گل کی حکمرانی برقرار!
ریٹائرمنٹ کے بعد میسی کا دھماکے دار کم بیک!
بوٹسی ڈیرنگٹن کا منفرد کارنامہ، 12 ڈزنی تھیم پارکس کا سفر مکمل
چین کی سفارتی کوششیں تیز، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے پر زور
سعودی عرب یمن سرحد پر کشیدگی میں اضافہ، امریکا نے شہریوں کو خبردار کر دیا
مکہ مکرمہ پر حوثیوں کے حملے کی کوشش، پاکستانی عوام میں شدید تشویش
ایرانی حملوں سے خلیج میں امریکی تنصیبات کو بھاری نقصان، اہم انکشاف
انعام بٹ کا مؤقف تسلیم، آنکھ کی دوا ممنوعہ قوت بخش دوا نہیں تھی
آبنائے ہرمز میں بڑا دھماکا، بارودی سرنگ سے ٹکرا کر آئل ٹینکر تباہ